Book Name:Fazilat Ka Mayar Taqwa Hai
کے وقت دیدارِ الٰہی اورآخرت میں نجات کی بشارت (خوشخبری)دی جاتی ہے۔ (12)مُتَّقِی لوگ آتَشِ دوزخ سے محفوظ رہیں گےاور انہیں ہمیشہ کے لیے جنَّت میں رہنے کی سعادت نصیب ہوگی۔ (منہاج العابدین ، ص۱۴۴ تا۱۴۸ماخوذاًوملتقطاً)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
متقی کی دُعائیں قَبول ہوتی ہیں
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!جب کسی بندے کے سینے میں تقویٰ و پرہیزگاری کی شمع روشن ہوجاتی ہے تو اگرچہ وہ کالی رنگت والا ہی کیوں نہ ہو اس کے تو وارے ہی نیارے ہوجاتے ہیں ، اس کے مُنہ سے نکلے ہوئے الفاظ اس قدر تاثیر والے ہوتے ہیں کہ نکلتے ہی حقیقت کا رُوپ دھار لیتے ہیں حتّٰی کہ تقویٰ و پرہیزگاری کا یہ پیکراگر لکڑی جیسی معمولی چیزکو بھی سونا بنانے کے لئے بارگاہِ الٰہی میں درخواست کردے تو اللہ پاک اس کی پکار کو رَدّ نہیں فرماتا اور اس لکڑی کو بھی سونا بنادیتا ہے تاکہ لوگوں کو معلوم ہوجائے کہ یہ کوئی معمولی انسان نہیں بلکہ کوئی پہنچی ہوئی ہستی ہے۔ آئیے!اس تعلق سے ایک ایمان افروز حکایت سنئے چنانچہ
حضرت دَاؤد بن رَشِید رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : ملکِ شام میں دو(2)حسین وجمیل عبادت گزار نوجوان رہتے تھے۔ کثرتِ عبادت اور تقویٰ و پر ہیز گاری کی وجہ سے انہیں “ صَبِیْح اور مَلِیْح “ کے نام سے پکارا جاتا تھا۔ اُنہوں نے اپنا ایک واقعہ کچھ یُوں بیان کیاکہ ایک مرتبہ ہمیں بُھوک نے بہت زیادہ تنگ کیا۔ میں نے اپنے ساتھی سے کہا : آؤ! فُلاں صحرامیں چل کر کسی شخص کو دینِ متین کے کچھ