Fazilat Ka Mayar Taqwa Hai

Book Name:Fazilat Ka Mayar Taqwa Hai

فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! * عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا  *  با اَدب بیٹھوں گا * دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا  * اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا  * جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے  کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد

زرد چہرے والا موچی

مکتبۃ المدینہ کی بہت ہی پیاری کتاب ، جس میں بزرگوں کے بہت دلچسپ واقعات ہیں ، اس کتاب کا نام ہے ، “ عُیُونُ الۡحِکایات “ ۔ اس کتاب کا ایک دلچسپ واقعہ سُنئے اور ایمان تازہ کیجئے ، چنانچہ

حضرت خُلْد بن ایّوب رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : بنی اسرائیل کے ایک عابد نے پہاڑ کی چوٹی پر ساٹھ (60)سال تک اللہ کریم کی عبادت کی۔ ایک رات اس نے خواب دیکھاکہ کوئی کہنے والا کہہ رہا ہے : فُلاں موچی تجھ سے زیادہ عبادت گزار ہے اوراس کا مرتبہ تجھ سے زیادہ ہے۔ جب وہ عابد نیند سے بیدار ہو ا تو خواب کے بارے میں سوچا ، پھرخُود ہی کہنے لگا : یہ تو مَحض خواب ہے ، اس کا کیا اِعْتبار۔ لہٰذا اس نے خواب کی طرف توجہ نہ دی ، کچھ عرصے بعد اُسے پھر اسی طرح خواب میں کہا گیا کہ فُلاں موچی تجھ سے اَفْضَل ہے۔ مگراس  بار بھی اُس نے خواب کی طر ف کوئی تو جہ نہ دی ، تیسری مرتبہ پھر اسے خواب میں یہی کہا گیا۔ باربارخواب میں موچی کی فضیلت کے بارے میں سن کروہ پہاڑ سے اُترا اوراس موچی کے پاس پہنچا۔ موچی نے جب اُسے دیکھا تو اپنا کام چھوڑ کرتعظیماً کھڑا ہوگیا اور بڑی


 

 



[1]...جامع صغیر ، صفحہ : 81 ، حدیث : 1284۔