Ahle-Taqwa Kay 4 Ausaf

Book Name:Ahle-Taqwa Kay 4 Ausaf

ہے۔ اللہ پاک ہمیں بھی خوفِ خُدا کی نعمت نصیب فرمائے۔ خوفِ خُدا حاصِل کرنے کے لئے * تلاوتِ قرآن  کا معمول بنایا جائے ، بالخصوص وہ آیات جن میں اللہ پاک کے عذاب کا ، جہنّم کا ، قیامت کا ذِکْر ہے ، اُن آیات کا ترجمہ اور تفسیر پڑھ کر ذِہن میں بٹھا کر خوب توجہ سے بار بار اُن آیات کی تلاوت کی جائے * احادیث میں خوفِ خُدا کا بیان ہے ، ایسی احادیث پڑھی جائیں *  خوفِ خُدا پر مبنی کتابوں کا مطالعہ کیا جائے *  خوفِ خُدا رکھنے والے بزرگانِ دِین کی سیرت پڑھی جائے * جدول بنا کر روزانہ یا کم از کم ہفتے میں ایک بار قبرستان حاضِری دی جائے ، وہاں فاتحہ شریف بھی پڑھی جائے ساتھ ہی ساتھ اس بات پر غور بھی کیا جائے کہ عنقریب میں نے بھی قبر میں آنا ہے ، اس وقت میری بےبسی کا عالَم کیا ہو گا؟ پھر قبر کے مُعَاملات پر غور بھی کیا جائے۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! خوفِ خُدا کی دولت نصیب ہو گی  * مکتبۃ المدینہ کی کتاب خَوْفِ خُدا پڑھئے! اس سے بھی اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! خوفِ خُدامیں اِضَافہ ہو گا۔

مرے اشک بہتے رہیں کاش ہر دَم        ترے خوف سے یاخُدا یااِلٰہی!

ترے خوف سے تیرے ڈر سے ہمیشہ     میں تَھر تَھر رہوں کانپتا یااِلٰہی!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

(2) : قرآن پر عَمَل

  پیارے اسلامی بھائیو!  مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت علی المرتضیٰ  رَضِیَ اللہُ عنہ  نے اَہْلِ تقویٰ کے 4 اَوْصاف بتائے ، ان میں سے دوسرا وَصْف ہے : اَلْعَمَلُ بِالتَّنْزِیْلِ یعنی قرآنِ کریم پر عَمَل کرنا۔