Book Name:Ahle-Taqwa Kay 4 Ausaf
کیسے حاصِل کرنا ہے؟اس کے لئے آئیے! اَہْلِ تقویٰ کے 4 اَوْصاف اس نیت سے سنتے ہیں کہ ہم بھی یہ اعلیٰ اَوْصاف اپنا کر متقی بننے کی کوشش کریں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!
مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ امیر المؤمنین حضرت مولا علی رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں : تقویٰ 4 چیزوں کے مجموعےکا نام ہے : ❶ : اَلْخَوْفُ مِنَ الْجَلِیْلِ(یعنی خوفِ خُدا) ❷ : اَلْعَمَلُ بِالتَّنْزِیْل (یعنی قرآنِ کریم پر عَمَل کرنا) ❸ : اَلْقَنَاعَۃُبِالْقَلِیْلِ (یعنی تھوڑے پرراضِی رہنا) ❹ : اَلْاِسْتِعْدَادُ لِیَوْمِ الرَّحِیْلِ(سَفرآخرت کی تیاری کرتے رہنا) ۔ ([1])
یعنی یہ 4 اَوصاف جس خوش نصیب کو مِل جائیں ، وہ متقی بَن جاتا ہے۔
خوفِ خُدا ایک لگام ہے ، جو آدمی کو گُنَاہوں سے روک کر رکھتی ہے ، اگر یہ لگام ٹوٹ جائے یا ڈھیلی ہو جائے (یعنی دِل میں خوفِ خُدا نہ رہے) تو بندہ گُنَاہوں پر دلیر ہو جاتا ہے ، لہٰذا خوفِ خُدا اَہْلِ تقویٰ کا بہت ضروری وَصْف ہے۔
حضرت عُمر بن عبد العزیز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا خوفِ خُدا
منقول ہے : ایک مرتبہ حضرت یزید رقّاشی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ حضرت عمر بن عبد العزیز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی خدمت میں حاضِر ہوئے ، حضرت عمر بن عبد العزیز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فرمایا : مجھے کوئی نصیحت کیجئے! حضرت یزید رقّاشی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے کہا : اے امیر المؤمنین! آپ پہلے خلیفہ