Book Name:Ahle-Taqwa Kay 4 Ausaf
اللہ پاک قرآنِ کریم میں ارشاد فرماتا ہے :
وَ اتَّقُوْا یَوْمًا تُرْجَعُوْنَ فِیْهِ اِلَى اللّٰهِۗ- (پارہ : 3 ، سورۂ بقرۃ : 281)
ترجمہ کنزُ العِرفان : اور اس دن سے ڈرو جس میں تم اللہ کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔
یاد رکھ ہر آن آخر موت ہے بَن تُو مت انجان آخرت موت ہے
مرتے جاتے ہیں ہزاروں آدمی عاقِل و نادان آخر موت ہے
بارہا عِلمی تجھے سمجھا چکے مان یا مت مان آخر موت ہے
پیارے اسلامی بھائیو! یہ عبرت کی بات ہے ، ہم اس دُنیا میں بہت کچھ کرتے ہیں ، * بڑی بڑی ڈگریاں بھی حاصِل کرتے ہیں * نوکری * کاروبار * کمانا ، کھانا * بڑے بڑے منصوبے بنانا * کوٹھی ، بنگلہ ، عالی شان محلات * اعلیٰ سے اعلیٰ منصب کے لئے بھاگ دوڑ وغیرہ بہت کچھ کرتے ہیں مگر سوچنے کی بات ہے ، کیا ہم اُس دِن کے لئے تیاری کرتے ہیں جس دِن سب کچھ یہیں چھوڑ چھاڑ کر اندھیری قبر میں اُتر جانا ہے ، آہ! وہ کیسی بےبسی کا دِن ہو گا؟ کیسی بےکسی ہو گی؟جب حضرت ملک الموت عَلَیْہِ السَّلام تشریف لائیں گے ، ہمارے عزیز رشتے دار ، اولاد ، جان سے بڑھ کر پیار کرنے والے ، ہمارے پیارے دوست ، ہمارا مال ، بینک بیلنس وغیرہ کچھ بھی کام نہیں آئے گا ، عزیز کھڑے دیکھتے رہ جائیں گے ، مَلَکُ الموت عَلَیْہِ السَّلام رُوح قبض کر لیں گے اور کوئی کچھ نہیں کر پائے گا۔ پھر ہمیں غسل