Book Name:Ahle-Taqwa Kay 4 Ausaf
پہلے میں معاشرے کا بہت بگڑا ہوا انسان تھے۔ سگریٹ ، چرس ، شراب جو ملتا اس کی طرف ہاتھ بڑھا دیتا ، ایک بار مجھ پر کرم ہوا اور میں نے رمضان المبارک کے روزے رکھنا شروع کر دیئے ، روزانہ رات کو مدنی چینل پر مدنی مذاکرہدیکھنا بھی نصیب ہو گیا ، امیر ِاہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی حکمت بھری باتوں نے میرے دل پر ایسا اثر کیا کہ زندگی میں انقلاب برپا ہوگیا ، الحمد للہ! میں نے گناہوں سے سچی توبہ کر لی اور چہرے کو داڑھی شریف سے سجا لیا ، پانچوں نمازیں مسجد میں با جماعت ادا کرنے لگا ، مجھے نمازیں پڑھتا دیکھ کرمیرے 12 سالہ بیٹے اور 10 سالہ بیٹی نے بھی نمازیں پڑھنا شروع کر دیں۔ بیٹا تو باجماعت نماز کی ادائیگی کے لئے میرے ساتھ مسجد جاتا ہے۔ ([1])
مدنی مذاکرہ ہے شریعت کا خزینہ اخلاق کا تہذیب کا طریقت کا خزینہ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئےروزے سے متعلق چند مدنی پھولبیان کرنے کی سعادت حاصِل کرتا ہوں۔
* روزے کے لئے نِیَّت شرط ہےلہٰذابے نِیَّتِ روزہ اگر کوئی اسلامی بھائی یا اسلامی بہن صبح صادق کے بعد سے لے کرغروبِ آفتاب تک بالکل نہ کھائے پئے تب بھی اس کا روزہ نہیں ہوگا* ادائے روزۂ رَمضان کے لئےنیت کا وَقت غروبِ آفتاب کے بعد سے ضَحوَۂ کُبْریٰ یعنی نِصْفُ النہارِ شرعی سے پہلے پہلے تک ہے اِس پورے وَقت کے دَوران آپ جب بھی نیت کرلیں گے روزہ ہوجائے گا* نیت دِل کے اِرادے کا نام ہے زَبان سے کہنا شرط