Book Name:Ahle-Taqwa Kay 4 Ausaf
ہیں اور انہیں بہت ساری بشارتیں دی ہیں مثلاً*اَہْلِ تقویٰ کو اللہ پاک کی خصوصی مدد اور نُصْرت نصیب ہوتی ہے* تقویٰ والوں کو دُنیا و آخرت میں عزّت ملتی ہے*تقویٰ والوں کو عِلْم بھی دیا جاتا ہے ، حکمت بھی عطا ہوتی ہے *اللہ پاک تقویٰ والوں کے گُنَاہ مٹا دیتا ہے *انہیں بڑا اَجْر عطا فرماتا ہے*اَہْلِ تقویٰ کی مغفرت و بخشش کر دی جاتی ہے*اللہ پاک اَہْلِ تقویٰ کو آسانیاں عطا فرماتا ہے*ان کے کاموں میں سہولت اور نرمی رکھی جاتی ہے*متقی شخص غم اور مشقت سے نجات پا لیتا ہے*متقی شخص کو دُنیا میں وسیع رزق عطا کیا جاتا ہے*اَہْلِ تقویٰ آخرت میں نجات والے ہوں گے*اَہْلِ تقویٰ کو عِبَادت کی توفیق دی جاتی ہے*اللہ پاک انہیں گُنَاہوں سے محفوظ رکھتا ہے *متقی آدمی اپنے مقاصِد میں کامیابی حاصِل کر لیتا ہے*اللہ پاک اَہْلِ تقویٰ کی سچّائی کی گواہی دیتا ہے*انہیں اللہ پاک کی محبت نصیب ہوتی ہے*اَہْلِ تقویٰ کی عبادت قبول ہوتی ہے*اَہْلِ تقویٰ کو غم اور خوف سے نجات ملتی ہے*اللہ پاک انہیں جنّت میں بُلند درجات عطا فرمائے گا *اور سب سے بڑھ کر یہ کہ متقی آدمی اللہ پاک کی بارگاہ میں اعلیٰ مقام حاصِل کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ ([1])
ہو اخلاق اچھا ، ہو کردار ستھرا مجھے متقی تُو بنا یااِلٰہی!([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اَہْلِ تقویٰ کے اَوْصاف کا بیان
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک ہم سب کو تقویٰ کی دولت نصیب فرمائے۔ ہم نے تقویٰ