Book Name:Aaqa Ki Dunyia Say Be Raghbati
پُورا پُورا مہینا گھر میں چولہا نہ جلتا
مسلمانوں کی پیاری اَمّی جان حضرت عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہ عنہا فرماتی ہیں : بعض دفعہ پُورا پُورا مہینا گزر جاتا ، سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے گھر مبارک میں آگ نہیں جلتی تھی۔ ( [1] ) ایک روایت میں ہے : حضرت عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہ عنہا نے اپنے بھانجے حضرت عُرْوَہ بن زُبیر سے فرمایا : اے بھانجے ! کبھی ایسا بھی ہوتا کہ دو دو مہینے گزر جاتے ، سرورِ عالَم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے گھر مبارک میں آگ نہیں جلتی تھی۔ حضرت عُرْوَہ بن زبیر رَضِیَ اللہ عنہ نے عَرْض کیا : خالہ جان ! پھر آپ لوگ گزر بسر کیسے کرتے تھے ؟ فرمایا : کھجور اور پانی سے۔ ( [2] )
سیدہ عائشہ رَضِیَ اللہ عنہا مزید فرماتی ہیں : کبھی ایسا بھی ہوتا ، سرکارِ ذی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم فرماتے : عائشہ ! آؤ ! با برکت غِذَا کھا لو... ! ! میں حاضِر ہوتی تو سامنے 2کھجوریں ہوتی تھیں۔ ( [3] )
روایات میں ہے : تاجدارِ انبیا ، محبوبِ خُدا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم دُنیا سے تشریف لے گئے ، آپ نے کبھی ایک دِن میں 2مرتبہ سَیْر ہو کر کھانا نہ کھایا۔ ( [4] )
آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی بھوک مبارک یاد آگئی !
ایک مرتبہ حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ کہیں سے گزر رہے تھے ، دیکھا : کچھ لوگ بیٹھے