Book Name:Aaqa Ki Dunyia Say Be Raghbati
دُنیوی آسائشوں کا شِکار نہ ہو جاؤں۔ ( [1] )
آئیے ! بارگاہِ اِلٰہی میں دُعا کرتے ہیں :
حُبِّ دُنیا میں دِل پھنس گیا ہے نفسِ بدکار حاوِی ہوا ہے
ہائے شیطاں بھی پیچھے پڑا ہے یاخُدا ! تجھ سے میری دُعا ہے
عشقِ احمد میں آنسو بہاؤں حُبِّ دُنیا سے خود کو بچاؤں
ایسی توفیق دے اِلتجا ہے یاخُدا ! تجھ سے میری دُعا ہے ( [2] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
زُہد سُنّتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ہے
پیارے اسلامی بھائیو ! زُہد یعنی دُنیا سے بےرغبتی اللہ پاک کا محبوب بنانے والا وَصْف ہے اور الحمد للہ ! ہمارے آقا و مولا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ہر اچھے وَصْف میں کامِل و اکمل ہیں۔ اللہ پاک کے فَضْل و کرم سے رحمتِ دوجہان ، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم مالِکِ کونین ہیں ، رَبِّ کائنات نے دُنیا و آخرت کے خزانے آپ کو عطا فرما دئیے ! بلکہ حق تو یہ ہے کہ
کونین بنائے گئے سرکار کی خاطِر کونین کی خاطِر تمہیں سرکار بنایا
کنجی تمہیں دِی اپنے خزانوں کی خُدا نے محبوب کیا ، مالِک و مختار بنایا ( [3] )
غرض ؛ جو کچھ اللہ پاک کا ہے ، سب سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے اِخْتیار میں دیا گیا ، اس کے باوُجُود ہمارے آقا و مولا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم دُنیا