Book Name:Insan Aur Mansab e Khilafat

بیان کا خُلاصہ

پیارے اسلامی بھائیو! آج کے بیان میں ہم نے سیکھا کہ کہ انسان کا اَصْل منصب اور سب سے پہلا تعارُف خِلافت ہے اور خلافت کا مطلب ہے: اللہ پاک کے احکام زمین پر نافذ کرنا، آسان لفظوں  میں یوں کہہ لیجئے کہ حکمتِ عملی کے ساتھ اپنی طاقت اور اختیار کے مطابق اپنی اور دوسروں کی اصلاح کی کوشش کرنا ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے۔  لہٰذا ہم سب کو یہ ذمہ داری ضرور نبھانی چاہئے،ہم اس حقیقت کو  دِل سے تسلیم بھی کریں اور اس کا احساس بھی دِل میں پیدا کریں۔

یقیناً اس منصب کو نبھانے کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ ہم اپنے اندر اس منصب کی اہلیت پیدا کریں۔ اس تعلق سے عُلَمائے کرام  رحمۃُ اللہِ علیہم نے بہت ساری باتیں لکھی ہیں، وہ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اگلے جمعۃ المبارک کو سننے کی سَعَادت حاصِل کریں گے۔ اللہ پاک ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔  

اوقاتِ نماز(Prayer Times) ایپ کا تعارف

پیارے اسلامی بھائیو! دعوت اسلامی کے  آئی ،ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک بہت پیاری  موبائل ایپلی کیشن بنام اوقاتِ نماز (Prayer Times) جاری کی ہے  * اس ایپلی کیشن کے ذریعے دنیا بھر میں کسی بھی مقام کے اوقاتِ نماز اور سمت قبلہ معلوم کیے جا سکتے ہیں * اس کے علاوہ پانچوں نمازوں کے اوقات کے ماہانہ ٹائم ٹیبل  * اذکار (روحانی علاج)  * مدنی چینل ریڈیو  * نماز کے اوقات میں موبائل کو سائلنٹ (Silent)کرنے کی سہولت اور  * اسلامی کیلنڈر موجود ہے۔ اپنے موبائل میں یہ ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد