Book Name:Insan Aur Mansab e Khilafat

بِحَمْدِكَ وَ نُقَدِّسُ لَكَؕ-قَالَ اِنِّیْۤ اَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ(۳۰)

ترجمہ کنزُ العِرفان:اور یاد کرو جب تمہارے رب نے فرشتوں سے فرمایا: میں زمین میں اپنا نائب بنانے والا ہوں تو انہوں نے عرض کیا: کیا تو زمین میں اسے نائب بنائے گا جو اس میں فساد پھیلائے گا اور خون بہائے گا حالانکہ ہم تیری حمد کرتے ہوئے تیری تسبیح کرتے ہیں اور تیری پاکی بیان کرتے ہیں۔فرمایا: بیشک میں وہ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔

صَدَقَ اللہُ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم

پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے پارہ:1، سورۂ بقرہ، آیت: 30 اور اس کا ترجمہ سننے کی سعادت حاصِل کی، اس آیت سے سورۂ بقرہ کا چوتھا رکوع شروع ہو رہا ہے، اس پُورے رکوع میں اَبُوْ الْبَشَر حضرت آدم عَلَیْہِ  السَّلام  کی پیدائش سے لے کر زمین پر تشریف لانے تک کا تفصیلی واقعہ ذِکْرکیا گیا ہے۔ بڑا مشہور واقعہ ہے، ہم عموماًسنتے بھی رہتے ہیں اور قرآنِ کریم میں بھی کئی مقامات پر مختلف انداز سے یہ واقعہ بیان ہوا ہے۔ اس واقعہ کے تعلق سے آج جو آیتِ کریمہ ہم نے سُنی ہے، اس میں حضرت آدم عَلَیْہِ  السَّلام  اور ان کے واسطے سے اُن کی اَوْلاد کا ایک اَہَم منصب بیان کیاگیا ہے۔

آیتِ کریمہ کی مختصر وضاحت

اللہ پاک نے فرمایا:

وَ اِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلٰٓىٕكَةِ (پارہ:1، البقرۃ:30)

ترجمہ کنزُ العِرفان:اور یاد کرو جب تمہارے رب نے فرشتوں سے فرمایا۔