Book Name:Ayat e Durood Shareef

آزادی بھی ملے گی، جب ایسی بات ہے، تب تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!  ہماری بھی بگڑی بن ہی جائے گی۔ مُجْرِم مچل رہا ہے کہ رحمتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے شفاعت کی اُمِّید لگا دی ہے۔ واہ! اے مُجْرِمْ! کیا بات ہے، تیری تو بگڑی سَنْور گئی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

قَالَ اللہُ تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی فِی الْقُرْآنِ الْکَرِیْم(اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے):

اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا(۵۶) (پارہ:22، الاحزاب:56)

صَدَقَ اللہُ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم

ترجمہ کنزُ العِرفان: بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو! ان پر درود اور خوب سلام بھیجو۔

پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک کے فَضْل اور اس کی رَحْمت سے ماہِ ذیشان، شَعْبَانُ الْمُعَظَّم کی تشریف آوری ہو چکی ہے اَوْر ہم اس کی بابرکت گھڑیوں میں سانس لینے کی سَعَادت حاصِل کر رہے ہیں۔ شَعْبَانُ الْمُعَظَّم بہت عظمت والا مہینہ ہے، اس میں خیر اور بَرَکت کی بَرَسَات ہوتی ہے۔ طَیَّب وطاہِر نبی، رسولِ ہاشِمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: شَعْبَانُ الْمُطَہِّرُ وَرَمَضَانُ الْمُکَفِّرُ شعبان پاک کرنے والا ہے اور رمضان کفارہ ہے۔([1])

شعبان المعظم کی چند اَہَم عبادات

پیارے اسلامی بھائیو! شعبان المعظم کی کئی خصوصی عِبَادات ہیں، مثلاً *شَعْبَانُ الْمُعَظَّم


 

 



[1]...جامع صغیر، صفحہ:301، حدیث:4903۔