Book Name:Ayat e Durood Shareef

درودِ پاک کے متعلق چند احکام

پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک نے فرمایا:

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا(۵۶) (پارہ22،الاحزاب:56)

ترجمہ کنزُ العِرفان: اے ایمان والو! ان پر درود اور خوب سلام بھیجو۔

اس مقام پر ہمیں حکم دیا گیاہے کہ محبوبِ ذیشان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پر درود اور خوب سلام بھیجو! اس آیت سے دلیل پکڑتے ہوئے عُلَمائے کرام فرماتے ہیں: (1): زِندگی میں کم از کم ایک بار درود شریف پڑھنا فرض ہے۔ ([1]) اور جس مجلس میں بھی پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمکا ذِکْرِ پاک خُود کریں یا کسی سے سُنیں، اس وقت درود پڑھنا واجب ہے۔([2]) لہٰذا جو ذِکْرِ پاک کر کے یا سُن کر درود شریف نہ پڑھے، وہ ترکِ واجِب کے سبب گنہگار ہوگا۔([3]) (2):یہ ضروری نہیں کہ سرکارِ عالی وقار، مکی مَدَنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا نامِ پاک لے یا سُنے تب ہی درود پڑھنا واجب ہےبلکہ ہر وہ لفظ جو آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی ذات پر دلالت کرے (مثلاً آپ، حُضُور، رسولِ ہاشمی وغیرہ)، اس کے ساتھ درود شریف پڑھنا واجب ہے۔([4]) (3):مختلف جلسوں میں(مثلاً :ایک جگہ بیٹھے تھے، ذِکْرِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہوا، پِھر اُٹھ کر دُوسری جگہ چلے گئے، پِھر ذِکْرِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہوا تَو) ہر بار دَرود شریف پڑھنا واجب ہے،نہیں پڑھے گا تو گنہگار ہوگا۔([5]) (4):البتہ ایک ہی مجلس میں بار


 

 



[1]... درمختار، کتاب الصلاۃ ،باب صفۃ الصلاۃ ،صفحہ:71۔

[2]... بہار شریعت ،جلد:1،صفحہ:533،حصہ: 3ملخصاً۔

[3]...فتاویٰ رضویہ ،جلد:6،صفحہ:222 ،ماخوذاً۔

[4]...فتاوی اہلسنت ،ریفرینس نمبر9649۔

[5]...فتاویٰ رضویہ ،جلد:6،صفحہ:222 بتغیر قلیل۔