Book Name:Ayat e Durood Shareef

بار ذِکْرِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہو تو اس تعلق سے اعلیٰ حضرت رَحمۃ اللہ ِعَلَیْہ فرماتے ہیں: مُنَاسب یہی ہے کہ ہر بار درود شریف پڑھتا جائے کہ ایسی چیز جس کے کرنے میں بڑی بڑی رحمتیں، برکتیں ہیں اور نہ کرنے میں بلا شُبہ بڑے فضل سے محرومی ہے تو کسی عقل مند کا کام نہیں کہ اسے تَرْک کرے۔([1]) (5):خطبے کے دوران ذِکْرِ پاک سُنا تو صِرْف دِل میں درود شریف پڑھیں، زبان سے پڑھنا جائِز نہیں کہ اس وقت خاموش رہنا فرض ہے۔([2])

درود نہ پڑھنے کا وبال

پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے ہاں بہت سارے لوگ درودِ پاک پڑھنے میں سُستی کرتے ہیں۔ یہ بہت محرومی کا سبب ہے۔

حضرت امام حُسین رَضِیَ اللہُ عنہ سے مَروی ہے کہ نُور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: اَلْبَخِیْلُ الَّذِیْ مَنْ ذُکِرْتُ عِنْدَہُ فَلَمْ یُصَلِّ عَلَیَّ یعنی کنجوس ہے وہ شخص جس کے سامنے میرا ذِکر ہوا پھر اس نے مجھ پر دُرُودِ پاک نہ پڑھا۔([3])

خوفناک کالا سانپ

ایک شخص کا اِنتقال ہوگیا۔ اُس کے لیے قَبر کھو دی گئی تو قَبر میں ایک خوفناک کالا سانپ نظر آیا۔ لوگوں نے گھبرا کر وہ قَبر بند کردی اور دوسری جگہ قَبر کھودی۔ وہاں بھی وہی سانپ موجودتھا۔ تیسری جگہ قَبر کھودی، وہی خوفناک کالا سانپ وہاں بھی مَوجُود تھا۔ آخر سانپ نے بول کر کہا: تم جہاں بھی قَبر کھودو گے، میں وہاں پہنچوں گا۔ لوگوں نے پوچھا: یہ


 

 



[1]...فتاوی رضویہ ،جلد:6،صفحہ:222-223 ملخصاً۔

[2]...فتاوی رضویہ ، جلد:8،صفحہ : 365 بتغیر قلیل ۔

[3]...ترمذی، کتاب الدعوات، باب قول رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم رغم ...الخ، صفحہ:811، حدیث:3546۔