Book Name:Ayat e Durood Shareef

کو شَہْرُ الْقُرَّاء یعنی تلاوت کرنے والوں کا مہینہ کہا گیا ہے۔([1]) لہٰذا اس مہینے میں تِلاوت کی کَثْرت کرنی چاہئے *پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم شعبان المعظم میں کثرت سے نفل روزے رکھا کرتے تھے۔([2]) اس لئے اس مہینے میں نفل روزوں کی کثرت کرنی چاہئے *اسی طرح اس مبارک مہینے میں تَوبہ اور استغفار کی بھی کثرت کرنی چاہئے *اور شعبان المعظم کی ایک اَہَم ترین عِبَادت درودِ پاک پڑھنا بھی ہے۔ یُوں تو درودِ پاک زِندگی بھر کا وظیفہ ہے، ہمارے روزانہ کے معمولات میں درودِ پاک کی کَثْرَت شامِل رہنی چاہئے اور سارا سال ہی درود پڑھنا چاہئے، البتہ اب شَعْبَانُ الْمُعَظَّم کا مبارک مہینہ ہے اور سُبْحٰنَ اللہ! شَعْبَانُ الْمُعَظَّم کی عظمتوں، اس کی رفعتوں اور برکتوں کے کیا کہنے! اس ماہِ ذیشان کو محبوبِ رحمٰن، سلطانِ دوجہان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اپنی طرف نسبت کر کے میرا مہینہ فرمایا، چنانچہ حدیثِ پاک میں ہے: شَہْرُ رَمَضَانَ شَہْرُ اللہِ وَ شَہْرُ شَعْبَانَ شَہْرِیْ رمضان اللہ پاک کا مہینہ ہے اور شعبان میرا مہینہ ہے۔([3])

چونکہ یہ آقا کا مہینا ہے، اس لئے اس میں درودِ پاک کی بطورِ خاص کثرت کی جاتی ہے۔ سرکارِ غوثِ اعظم، شیخ عبد القادر جیلانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: هُوَ شَہْرُ الصَّلَاۃِ عَلَی النَّبِیِّ یعنی شعبان جانِ جاں و جانِ ایماں صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پر درود پڑھنے کا مہینہ ہے۔([4])

آیتِ درود کی وضاحت

پیارے اسلامی بھائیو! چونکہ یہ ماہِ درودِ پاک ہے، آئیے! آیتِ درود کی وضاحت اور


 

 



[1]...لطائف المعارف، وظائف شہر شعبان، معنیٰ آخر فی صوم شعبان، صفحہ:186۔

[2]...موطا امام مالک ، ابواب الصیام، باب المداومۃ علی الصیام، صفحہ:130، حدیث:373۔

[3]...جامع صغیر، صفحہ:301، حدیث:4903۔

[4]...غنیۃ طالبین، مجلس فی فضل شہر شعبان، جلد:1، صفحہ:342۔