Book Name:Ayat e Durood Shareef

پریشانی کا حل اس میں ہے، آخرت کے بھی ہر دُکھ کا حل اس میں ہے، رَبّ کی رضا چاہئے وہ بھی درودِ پاک سے ملتی ہے، محبوبِ خُدا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا قُرْب چاہئے، وہ بھی درودِ پاک سے مل جاتا ہے مگر...!! کیسی محرومی کی بات ہے، ہم درودِ پاک کی طرف تَوَجُّہ نہیں کرتے۔ *پریشانیاں ہیں *دُکھ ہیں *غم ہیں *روتے بلکتے رہتے ہیں *پریشانیوں میں بال سفید کر لئے *راتوں کی نیند *دِن کا سکون برباد ہو گیا * کاروبار ٹھپ ہو گئے۔ ان سب پریشانیوں کا حل ہم جانتے ہیں اور آسان تَرِین حل ہے، صَلَّ اللہُ عَلٰی مُحَمَّد ایک سیکنڈ میں پڑھ سکتے ہیں۔ روزانہ کے چند منٹ نکالنے ہیں، 500 ، 1000، 1200 مرتبہ درود پڑھنا کوئی بہت مشکل کام نہیں ہے مگر ہم تَوَجُّہ نہیں کرتے۔ اللہ پاک ہمیں کثرت سے درودِ پاک پڑھنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

نیک اعمال(Naik Amal) موبائِل ایپلی کیشن

پیارے اسلامی بھائیو! نیک بننے اور نیک اعمال میں اضافے کے لئے دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائِل ایپلی کیشن جاری کی ہے، جس کا نام ہے: نیک اعمال (Naik Amal) اس ایپلی کیشن میں: اسلامی بھائیوں، اسلامی بہنوں اور طلباء(Students) کے لئے الگ، الگ رسائل موجود ہیں *اس کو6مختلف زبانوں *انگریزی *اردو *ہندی *بنگلہ*گجراتی اور *سندھی میں استعمال کیا جا سکتا ہے *اس میں مختلف نیک اَعْمَال پر مبنی سُوالات دئیے گئے ہیں *ہر سُوال کے نیچے 30 خانے ہیں ، روزانہ اپنی مرضی کا کوئی بھی وقت مقرر کر کے اپنے اَعْمَال کا جائزہ لیجئے ، اس کے مُطَابق زِندگی گزارئیے، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اس کی برکت سے گُنَاہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کا ذہن بنے گا،