Book Name:Ghazwa e Badr Aur Shan e Mola Ali

اللہ کی پناہ! اللہ کی پناہ...!! اللہ پاک ہمیں جہنّم کی سخت سزاؤں سے محفوظ فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

سُن رکّھا ہے ہوتا ہے بڑا سخت اندھیرا                      تُربت میں مِری نُور کا فانوس جلانا

مَحشر میں حساب آہ!میں دے ہی نہ سکوں گا                رَحمت نہ ہوئی ہوگا جہنَّم میں ٹھکانا

یا شاہِ مدینہ!  مہِ رَمضان کا  صَدقہ                                                               جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا([1])

پیارے اسلامی بھائیو! 3صحابۂ کرام حضرت مولیٰ علی، حضرت حمزہ اور حضرت عبیدہ رَضِیَ اللہُ عنہم جو بدر کے دِن پہلے آگے بڑھے اور غیر مسلموں کو جہنّم پہنچایا، اللہ پاک نے ان کے 4انعامات کا یہاں ذِکْر کیا، ارشاد ہوتا ہے:

اِنَّ اللّٰهَ یُدْخِلُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ یُحَلَّوْنَ فِیْهَا مِنْ اَسَاوِرَ مِنْ ذَهَبٍ وَّ لُؤْلُؤًاؕ-وَ لِبَاسُهُمْ فِیْهَا حَرِیْرٌ(۲۳) وَ هُدُوْۤا اِلَى الطَّیِّبِ مِنَ الْقَوْلِۚۖ-وَ هُدُوْۤا اِلٰى صِرَاطِ الْحَمِیْدِ(۲۴) (پارہ:17، الحج:23-24)

ترجمہ کنزُ العِرفان: بیشک اللہ ایمان والوں کو اور نیک اعمال کرنے والوں کو ان باغوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہیں انہیں ان باغوں میں سونے کے کنگن اور موتی پہنائے جائیں گے اور جنتوں میں ان کا لباس ریشم ہو گا اور انہیں پاکیزہ بات کی ہدایت دی گئی اور انہیں تمام تعریفوں کےلائق (اللہ) کا راستہ دکھایا گیا

یہ 4انعامات ہیں: (1):انہیں جنّتی باغات عطا کئے جائیں گے (2):یہاں انہیں سونے کے کنگن(Golden Bracelets) اور موتی(Pearls) پہنائے جائیں گے (3): ان کا


 

 



[1]...وسائلِ بخشش، صفحہ353-354 ملتقطًا:۔