Shetan Ki Insan Se Dushmani

Book Name:Shetan Ki Insan Se Dushmani

آج جن جن نیک اعمال پر عمل کی سعادت پائی،نیچے دیئے گئے خانوں میں صحیح( یعنی اُلٹارائٹ )کا نشان اور عمل نہ ہونے کی صورت میں (0) کا نشان لگائیے۔

توجہ: اپنے ہی رسالے پرنگاہ رکھتے ہوئےجائزہ لیجیے ۔

*اجتماعی جائزےکا طریقہ(72نیک اعمال)

یومیہ 56نیک اعمال:

(1)اچھی اچھی نیتیں کیں؟(2)پانچوں نمازیں جماعت سے اداکیں؟(3) گھر ،بازار،مارکیٹ وغیرہ جہاں بھی تھےوہاں نَماز وں کے اَوقات میں نَماز پڑھنے سے قبل نَماز کی دعوت دی ؟(4)رات میں سورۃُ الملک پڑھ یا سُن لی؟(5) پانچوں نَمازوں کے بعدکم از کم ایک ایک بار آیۃُالکُرسی،سُورةُ الاِخلاص اور تسبیحِ فاطمہ رَضِیَ اللہُ  عَنْہا پڑھی؟(6) کنزُالاِ یمان مع خزائنُ العِرفان یا نُورُالعرفان سے کم از کم تین آیات ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھیں یا سُنِیں؟یا صِراطُ الجنان سےکم و بیش  دو صفحات پڑھ یا سُن لئے؟(7) شَجرے کے کچھ نہ کچھ اَورادپڑھے ؟(8) کم از کم 313بار دُرُود شریف پڑھا؟(9) آنکھوں کو گناہوں (یعنی بدنِگاہی،فلمیں ڈرامے،موبائل پر گندی تصاویر اورویڈیوز،نامحرم عورتوں اور کزنز وغیرہ کو دیکھنے)سے بچایا؟(10) کانوں  کو گناہوں یعنی غیبت ،گانے باجوں، بُری اورگندی باتوں،موبائل کی میوزیکل ٹیون ، کالر ٹیون وغیرہ وغیرہ سُننے سے بچایا ؟(11) راستے میں چلتے ہوئے یاکار یا بس وغیرہ میں سَفَر کے دوران خود کوفضول نِگاہی سے بچاتے ہوئےکیا آج آپ نے نِگاہیں نیچی رکھیں؟ اور بلاضرورت اِدھر اُدھر دیکھنے سے اپنے آپ کو بچایا؟ (12) اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ یا مکتبۃ المدینہ کی کسی کتاب یا رِسالے یا ’’ماہنامہ فیضانِ مدینہ‘‘کو کم ازکم 12منٹ پڑھا یا سُنا؟(13) بات چیت،فون پر گفتگو اور کام کاج موقوف کرکے اَذان و اِقامت کا جواب دیا؟ (14) (گھر میں یا باہر)کسی پر غصّہ آجانے کی صورت میں چُپ رہ کرغُصّے کا عِلاج فرمایا یا بول پڑے؟(15) اپنے اَعمال کا جائزہ لیتے ہوئے نیک اعمال کے رِسالے کے خانے پُر کئے ؟ (16)’’مَرکزی مجلسِ شوریٰ‘‘ کے اُصولوں کے مطابق اپنے نگران کی اِطاعت کی؟ (17) گھر اورباہرہر چھوٹے بڑے سے اچّھے انداز سےیعنی  آپ جناب اور جی جی کہہ کر گفتگو کی؟(18) مَدرسۃُ المدینہ (بالِغان)میں قرآنِ کریم  پڑھا، یا پڑھایا؟ (19)عِشاکی جماعت سے دوگھنٹے کے اندر اندر سونے کی کوشش کی؟ (20) دعوتِ اِسلامی کے  دینی کاموں کو اپنے نگران  کے دئیے ہوئے شیڈول کے مطابق کم از کم دو گھنٹے دئیے؟(21)صد ا ئے مد ینہ لگائی؟(22) اپنے گھر کے جَھروکوں (یعنی باہر دیکھنے کے لئے رکھی گئی کھڑکیوں)سے(بِلاضرورت)باہر نیز کسی اور کے دروازوں وغیرہ سے اُن کے گھروں کے اندرجھانکنے سے بچنے کی کوشش کی؟(23) آپ کےہاں  گھر درس ہوا ؟یاکسی عُذر کی صورت میں آپ کی غیر موجودگی میں گھر درس کا سلسلہ ہوا؟(24) کم ازکم ایک مَدَنی درس(مسجد  ، دُکان،  بازار وغیرہ