Shetan Ki Insan Se Dushmani

Book Name:Shetan Ki Insan Se Dushmani

جہاں سہولت ہو)دیا،یاسُنا؟ (25) سُنّت کے مطابق لباس(جو لیڈیز کلرمثلاً شوخ یعنی تیز رنگ یا چمکیلانہ ہویا ایسے رنگ کا بھی نہ ہوجو شرعاً منع ہے وہ) پہنا؟(26) کیاآپ کازُلفیں رکھنے کی سُنّت پرعمل ہے؟(27)داڑھی منڈوانے یا ایک مُشت سےگھٹانے کا گناہ تو نہیں کیا؟(28)گناہ ہو جانے کی صورت میں فوراً توبہ کی؟(29)سُنّت کے مُطابق کھانا کھایا اور کھانے سے پہلے اور بعد کی دُعا ئیں پڑھیں؟ (30) گھر،دفتر،بس،ٹرین وغیرہ میں آتے جاتے اور گلیوں سے گزرتے ہوئے راہ میں کھڑے یا بیٹھے ہوئے مسلمانوں کو سلام کیا ؟ (31) اِن سُنّتوں پر کچھ نہ کچھ عمل کیا؟(مسواک، گھر میں  آناجانا،سوناجاگنا، قبلہ رُخ بیٹھناوغیرہ)؟(32)ظہر کی چارسُنّتِ قَبْلِیہ فرض سے پہلےادا کیں؟ (33) تَہَجُّدکی نماز پڑھی؟یا رات نہ سونے کی صورت میں صلٰوۃُاللَّیْل ادا کی؟(34) اوّابین یا اِشراق وچا شت کے نوافل پڑھے؟ (35) کیاآج آپ نےعصریا عشاکی سُنّتِ قَبْلِیہ پڑھیں؟(36)اِنفِرادی کوشش کےذریعے دعوتِ اِسلامی کے12  دینی کام میں سے کم ازکم ایک  دینی کام کی ترغیب دِلائی؟(37) دوسروں سے مانگ کر کوئی چیز(مثلاًچپّل، چادر،موبائل فون،چارجر،گاڑی وغیرہ ) اِستِعمال تو نہیں کی؟ (38) جھوٹ بولنے،غیبت   و چُغلی کرنے /سُننےسےبچے؟(39) کچھ نہ کچھ وقت کے لئے’’مَدَنی چینل‘‘ دیکھا ؟ (40) کسی ایک یا چند سے دُنیَوی طور پر ذاتی دوستی ہے؟(41)قرض ہونے کی صُورَت میں(ادائیگی کی طاقت کے باوُجود)قرض خواہ کی اِجازت کے بغیر قرض ادا کرنے  میں تاخیر تو نہیں کی؟نیز کسی سے عاریتاً (یعنیTemporary) لی ہوئی چیزضرورت پوری ہونے پرطے کئے ہوئے وقت کے اندر واپس کردی؟ (42) عاجزی کےایسے الفاظ جن کی تائید دل نہ کرے بول کر نِفاق ورِیاکاری کا جُرم تو نہیں کیا؟مثلاً لوگوں کے دل میں اپنی عزّت بنانے کے لئےاِس طرح کہنا:’’میں  حقیر ہوں،کمینہ ہوں‘‘جبکہ دل میں ایسا نہ سمجھتا ہو۔ (43)صفائی سُتھرائی کےعادی اور سلیقہ مند ہیں؟(44) کسی مُسلمان کاعیب ظاہِر ہوجانےپر (بلا مصلحت ِشَرعی) اُسکا عیب کسی اور پرظاہِر تو نہیں کیا؟(45)تفسیر سننے سنانے کا حلقہ لگایا، یا شرکت کی؟ (46)ہر جائز و عزّت والے  کام سے پہلے بِسْمِ اللہ پڑھی؟ (47) چوک درس دیا، یا سُنا ؟(48)اپنے والدین اورپیرومُرشِدکے لئےدُعائے مغفرت اور کچھ نہ کچھ اِیصالِ ثواب کیا؟(49) مسجد، گھر، آفس وغیرہ میں  اِسراف سےبچنے کی کوشش کی؟(50)ٹریفک قوانین کی پابندی کی؟ (51)کسی اِسلامی بھائی(خصوصا ذِمّے دار) سے مَعَاذَ اللہ کوئی بُرائی صادِر ہوجائے اور اِصلاح کی ضرورت ہو تو تحریری طور پر، یا مِل کر، براہِ راست (نرمی سے) سمجھانے کی کوشِش فرمائی؟یا مَعَاذَ اللہ بِلا اِجازتِ شرعی کسی اور پر اِظہار کر کے غیبت کا گناہِ کبیرہ کر بیٹھے؟(52) زبان کو گناہوں (یعنی اِلزام تراشی،دِل آزاری،گالی گلوچ وغیرہ )سے بچایا؟(53)زبان کو فُضول اِستِعمال(یعنی وہ گفتگو جس سے دینی یا دُنیاوی فائدہ نہ ہو)سے بچانے کی عادت بنانے کے لئے کچھ نہ کچھ اِشارے سےگفتگو کی؟(54) (گھرمیں اورباہر)مذاق مسخری،طنز،دل آزاری اور قہقہہ لگانے(یعنی کِھل کِھلاکرہنسنے)سے بچنے کی کوشش کی؟(55) عمامہ شریف باندھا؟ (56) ماں باپ کااَدب و اِحتِرام بجا لائے؟

قفلِ مدینہ کارکردگی