Book Name:Shetan Ki Insan Se Dushmani
عاجِزی کے اَلفاظ مَثَلًا ”فقیر، گنہگار، ناکارہ وغیرہ اس لئے بولنا یا لکھنا کہ لوگ سادہ مزاج سمجھیں اورعاجِزی کی تعریف کریں۔(3)لوگوں سے اِس لئے اچھے طریقے سے ملنا کہ اچھے اخلاق والاکہلائے۔(4)دُعا وغیرہ میں سب کے سامنے رونا آجائے تو اِس لئے آنسو پونچھتے رہنا کہ لوگوں پر یہ تَأَثُّر قائم ہوکہ یہ رِیا کاری سے بچنے کیلئے جلدی جلدی آنسو پُونچھ لیتا ہے۔(5)لوگوں کے دِلوں میں جگہ بنانے کیلئے اِس طرح کے جُملے کہنا: مجھے گُناہوں سے بڑا ڈر لگتا ہے، مجھے بُرے خاتمے کا خوف رہتا ہے،ہائے!اَندھیری قَبْرمیں کیاہو گا! آہ! قِیامت میں حِساب کیسے دُوں گا!وغیرہ۔(6)لوگوں پر اپنی دُنیا سے بے رغبتی اورنیک نامی کی چھاپ ڈالنے کیلئے کہنا:میں تو مالداروں اور شخصیَّات سے ملنے سے بچتا ہوں۔(7)کسی کی مُصیبت کا سُن کر ہمدردانہ جُملے کہناکہ لوگ رَحْم دل کہیں۔ (8)ہاتھ میں اِس لئے تَسْبِیْح رکھنا،اور نُمایاں کرنا،یا لوگوں کے سامنے اِس لئے ہونٹ ہِلاہِلا کر یا اُنہیں آواز پہنچے،اِس طرح دُرُود و اَذْکار پڑھنا کہ نیک سمجھا جائے۔(9) لوگوں کے سامنے کھاتے پیتے،اُٹھتے بیٹھتے وغیرہ مَواقِع پر سُنَّتوں کا اچھی طرح خیال رکھنا جبکہ اکیلے میں سُنَّتوں کا اِہْتِمام نہ کرنا۔ (10)دعوت میں یا دوسروں کی مَوجُودَگی میں اِس لئے کم کھانا کہ دیکھنے والے اسے سُنَّت کی پَیروی کرنے والااور کم کھانے والاتصوُّر کریں۔ (نیکی کی دعوت ،ص۷۳)اللہ پاک ریاکاری سے ہماری حفاظت فرمائے۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!ریاکاری سے بچنےکےلئےعِبادَت کے دوران بھی شیطانی وَسْوَسوں سے بچنے کی کوشش کریں، کیونکہ شیطان مسلسل ہمارے دل میں وسوسے ڈالنے