Yazeed Ka Dard Naak Anjaam

Book Name:Yazeed Ka Dard Naak Anjaam

سب سے قیمتی سرمایہ اس کا ایمان ہے،اگر اِیمان سلامت رہا تو نجات کی اُمید کی جاسکتی ہے اور اگر مَعَاذَ اللہ گُناہوں کی کثرت و نحوست کے سبب ایمان ہی برباد ہوگیا تو پھر نجات کی کوئی صورت نہ ہوگی ۔

کتاب”سوانحِ کربلا“ کا تَعارُف

 پیارے اسلامی بھائیو!واقعۂ کربلاکی مزید تفصیل جاننے کیلئے  مکتبۃُ المدینہ کی  کتاب”سَوانحِ کربلا“ کا مُطالَعہ نہایت مُفید ہے۔اس کتاب میں اَہْلِ بَیْت اورخُلفائے راشدین رَضِیَ اللہُ  عَنْہُم اَجْمَعِیْن کے فضائل بیان کرنے کے ساتھ ساتھ کربلا کے واقعات کے مُختلف پہلوؤں کو کافی تفصیل کے ساتھ ذِکر کیا گیا ہے،نیز امام حُسَیْن رَضِیَ اللہُ  عَنْہُ کی شہادت کے بعد یزیدیوں کی طرف سے مکے اور مدینے میں ڈھائی جانے والی فِتْنہ انگیزیوں اور ان کے بد ترین اَنْجام کو بھی بیان کیا گیا ہے،لہٰذا آج ہی اس کتاب کومکتبۃُ المدینہ کے بستے سے ھَدِیَّۃً طلب فرما کر خُود بھی اس کا مُطالعہ کیجئے اور دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی ترغیب دِلائیے۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اس کتاب کو رِیڈ(یعنی پڑھا)بھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ  (Download)اور پرنٹ آؤٹ (Print Out) بھی کيا جا سکتا ہے۔

اللہ  ہمیں صحابہ و اَہْلِ بَیْت رَضِیَ اللہُ  عَنْہُم اَجْمَعِیْن   کی مَحَبَّت پر جینا مرنا نصیب فرمائے ۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

12  دینی  کاموں میں سے ایک  دینی کام ”مَدَنی قافلہ“بھی ہے

 پیارے  اسلامی بھائیو!صحابۂ کرام و اَہْلِ بَیْتِ اَطہار کی مَحَبَّت و اُلْفَت کا جام پینے پلانے، شُہَدائے کربلا کی بے مِثل قُربانیوں کی یادیں تازَہ کرنے اور ان کے مدنی پیغام کو دُنیا بھر میں عام کرنے