Yazeed Ka Dard Naak Anjaam

Book Name:Yazeed Ka Dard Naak Anjaam

داغ ہے اور جس پر ہرزمانےمیں دُنیا ئے اسلام مَلامت کرتی رہی ہے اور قیامت تک اس کا نام حَقارت (ذِلَّت)کے ساتھ لِیا جائے گا۔یہ بَد باطن ،سِیاہ دل(شخص)25 ہجری میں دِمشق میں پیدا ہوا۔ نہایت موٹا، بدنُما،بہت زیادہ بالوں والا،بداَخلاق،بد مِزاج، فاسق، فاجر، شرابی، بدکار،ظالم، بے اَدب، گُستاخ تھا۔ اس کی شرارتیں اور بیہودگیاں ایسی تھیں کہ  جن سے بدمُعاشوں کو بھی شرم آئے۔جن سے شرعاً نکاح حرام ہے،یزید،ان سے نکاح کو رواج دینے والا،سُود اور دیگر حرام کاموں کو اعلانیہ کروانےوالا تھا۔(خلاصہ ازسوانحِ کربلا،ص۱۱۱،ملتقطاً)

غَیْب دان آقا،مکی مدنی مُصْطَفیٰ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ بھی اپنے زمانۂ نُور بار میں وقتاً فوقتاًصحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کو یزید پلید کے فتنے سے آگاہ فرماتے رہے۔جیساکہ

حضرت  ابُو دَرْدَاء رَضِیَ اللہُ  عَنْہُ نے فرمایا کہ میں نے نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو فرماتے ہوئے سُنا کہ اَوَّلُ مَنْ یُّبَدِّلُ سُنَّتِیْ رَجُلٌ مِّنْ بَنِیْ اُمَیَّۃَ یُقَالُ لَہُ یَزِیْدُ یعنی میری سُنَّت کا پہلا بدلنے والا بَنواُمَیَّہ کاایک شخص ہوگا،جس کانام یزید ہوگا۔(تاریخ مدینہ،یزید بن صخر…الخ، ۶۵/۲۵۰، رقم:۸۲۹۲)ایک اور مقام پر اِرْشاد فرمایا:میری اُمّت میں عَدْل و اِنْصاف قائم رہے گا ،یہاں تک کہ پہلا رَخْنہ انداز ،بنواُمَیَّہ کا ایک شخص ہوگا ،جس کانام یزید ہوگا۔ ([1])

یزید پلید کی فتنہ اَنگیزیوں کے بارے میں سرکارِ نامدار،غَیْبوں پر خبردار صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اِنہی پیش گوئیوں کی وجہ سے مشہور صحابیِ رسول حضرت اَبُو ہُرَیْرہ رَضِیَ اللہُ  عَنْہُ اپنے وصال سے قبل یہ دُعا مانگا کرتے تھے: اَعُوْذُ بِاللہ  مِنْ رَأْسِ السِّتِّیْنَ وَاِمَارَۃِ الصِّبْیَان”یعنی  اے اللہ پاک ! میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں،60 ہجری کے آغاز اور لڑکوں کی حُکومت سے۔“چُنانچہ آپ کی یہ دُعا قبول ہوئی اور 59 ہجری میں (بمقام مدیْنۂ طَیِّبہ میں) آپ کا اِنتقال ہوگیا (اور ٹھیک  60 ہجری  میں یزید پلید مَسْنَدِ سَلْطَنَت پر  نمودار ہوا۔ )([2])


 

 



[1]فردوس الاخبار،ذکرالفصول من ادوات الالف واللام،باب اللام الف،۲/۴۲۷،حدیث: ۷۷۰۹

[2] عمدۃ القاری ،کتاب العلم ،باب حفظ العلم،۲/۲۶۱ ،رقم: ۱۲۰