Book Name:Qiyamat Ki Alamaat
پیاری اسلامی بہنو! اِس روایت سے ہمیں یہ درْس مل رہا ہے کہ والِدین بالخصوص ما ں کے ساتھ احسان وبھلائی والا سلوک کیا جائے اور ہمیشہ ماں کی فرمانبرداری بھی کی جائے۔ لیکن یاد رہے! گناہ کے کاموں میں والِدیَن کی بھی فرمانبرداری نہیں کی جائے گی، مثلاً اگر وہ نماز پڑھنے سے منع کریں، بیٹے کو داڑھی صاف کروانے کا کہیں تو اِن باتوں میں والِدَین کی فرمانبرداری نہیں کی جائے گی۔ کیونکہ حدیثِ پاک میں ہے:لَاطَاعَۃَ لِاَحَدٍ فِی مَعْصِیَۃِ اللّٰہِ اِنَّمَا الطَّاعَۃُ فِی الْمَعْرُوْفِ یعنی اللہ پاک کی نافرمانی میں کسی کی اِطاعت و فرمانبرداری جائز نہیں،اِطاعت و فرمانبرداری تو صِرْف نیک کاموں میں ہے۔ (بخاری،کتاب اخبار الآحاد،باب ماجاء فی اجازة خبر الواحد…الخ، ۴/۴۹۲،حدیث: ۷۲۵۷ )
گناہ کے علاوہ ہر کام میں اُن کی اِطاعت و فرمانبرداری کی جائے گی۔منقول ہے:ایک شخص نے عَرْض کی،یا رَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ!والِدَین کا اپنی اَولادپر کیا حق ہے؟فرمایا:هُمَاجَنَّتُكَ وَ نَارُكَ یعنی وہی تیری جنت اور تیری دوزخ ہیں۔
(ابنِ ماجہ، کتا ب الادب ، باب بر الوالدین ،۴/ ۱۸۶،رقم:۳۶۶۲)
پیاری اسلامی بہنو! اگرہم بھی اپنے ماں باپ کو راضی رکھنا چا ہتی ہیں اور یقیناًسبھی چا ہتی ہوں گے توآئیے!ہم ایسی اچھی صحبت اِختیارکریں،جہاں ماں باپ کا ادب واِحترام اور اُن کی تعظیم و توقیرکرنا سکھایاجاتاہو،جہاں ماں باپ کے سامنے اُف کرنے سے بھی بچنےکی ترغیب دی جاتی ہو۔اِ س فتنوں بھرے دورمیں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کا دینی ماحول اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےاِصلاحِ اُمّت کے جذبے سے سرشار نیکی کی دعوت سے ایسے لاکھوں نوجوان اسلامی بھائیوں اور بہنوں کی زندگیوں میں اِنقلاب آیا کہ