Qiyamat Ki Alamaat

Book Name:Qiyamat Ki Alamaat

باادب بانصیب

پیاری اسلامی بہنوں! ایک   اہم بات جو اِس حدیثِ پاک سے ہمیں معلوم ہوئی وہ یہ ہے کہ حضرت جبریلِ امین   عَلَیْہِ السَّلَامکو معلوم تھا کہ رسولِ رَحمت، شفیعِ اُمّت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اللہ پاک کی عطا سے غیب جانتے ہیں اور یہ بات بھی جانتے ہیں کہ قیامت کب آئے گی۔ یہی وجہ ہے کہ اُنہوں نے آپ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے قیامت کے آنے کے بارے میں سُوال کیا۔ حکیمُ الْاُمّت حضرت مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:یہاں حضرت جبرائیلِ امین(عَلَیْہِ السَّلَام)  حُضور(صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)کے امتحان یا اِظہار ِعجز(عاجزی کو ظاہر کرنے) کے لیے تو سُوال کر نہیں رہے ہیں،بلکہ یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ حُضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو قِیامت کا عِلْم تو ہے مگر اِس کا اِظہار نہ فرمایا۔ خیال رہے!حُضور(صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ) نے دوسرے موقعوں پر قیامت کا دن بھی بتا دیا،مہینا بھی تاریخ بھی کہ فرمایا:جمعہ کو ہوگی،دسویں تاریخ مُحَرَّم کے مہینے میں ہوگی۔(مرآۃ المناجیح، ۱/۲۶) جیسا کہ حدیث میں  ہے:قیامت یومِ عاشوراء یعنی مُحَرَّم کے مہینے کی دس(10) تاریخ کو ہو گی۔

(فضائل الاوقات ، باب تخصیص یوم عاشوراء بالذکر، ص۱۱۹، حدیث: ۲۸۲)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

قیامت کی نشانیاں

  پیاری اسلامی بہنوں!   قیامت تو آئے گی ہی، مگراُس کے آنے سے پہلے کچھ نشانیاں بھی ہیں  جو اِس بات کی نشاندہی کریں گی کہ قیامت آنےوالی ہے۔اِس حدیثِ پاک میں غیب جاننے والے آقا، مدینے والے مصطفے  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے قیامت کی 2 نشانیاں بیان فرمائی ہیں۔ ایک یہ کہ لونڈی