Qiyamat Ki Alamaat

Book Name:Qiyamat Ki Alamaat

  پیاری اسلامی بہنو! آج ہم نے قیامت کی نشانیوں کے بارے میں سنا۔ یقیناً ہمارا ایمان ہے کہ قیامت ایک نہ ایک دن ضرور آئے گی۔ آج ضرورت اِس بات کی ہے کہ ہم اپنے اعمال اور احوال میں ایسی تبدیلی لائیں جو ہمیں قیامت کی ہولناکیوں سے بچا سکے۔

حضرتامام غزالی  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ اِرشادفرماتے ہیں: جودنیا میں رہ کر قِیامت کے بارے میں زیادہ غور و فکر کرے گا،وہ اُن ہولناکیوں سے زیادہ محفوظ رہے گا۔بے شک اللہکریم بندے پر 2خوف جمع نہیں فرماتا، لہٰذا جو دنیا میں اِن ہولناکیوں کا خوف رکھے گا وہ آخرت میں اِن سے محفوظ رہے گا۔ خوف سے مُرادعورَتوں کی طرح رونا دھونا نہیں کہ آنکھیں آنسو بہائیں اور سُنتے وقت دل نرم ہوجاۓ، پھر تم اُسے بُھول کر اپنے کھیل کُود میں مشغول ہوجاؤ۔ اِس حالت کو خوف سے کوئی تَعلُّق نہیں، بلکہ جوشخص  جس چیز کا خوف رکھتا ہے اُس سے بھاگتا ہے اور جس چیز کی اُمید رکھتا ہے اُس کو طَلَب کرتا ہے۔ لہٰذا تمہیں وُہی خوف  نَجات دے گا جو اللہکریم کی نافرمانی سے روکے اور اُس کی عبادت و فرمانبرداری پر اُبھارے۔

(احیاء العلوم،کتاب ذکر الموت… الخ،۵/۲۸۶۔۲۸۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                              صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

       صِلۂ رحمی کے نِکات

پیاری اسلامی بہنو!بیان کواختتام کی طرف لاتے ہوئےصِلۂ رحمی کے بارے میں چند نِکات سُننے کی سعادت حاصِل کرتی ہیں۔

پہلےدو(2)فرامین مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ملاحظہ کیجئے: (1) ہر حُسن ِ سُلوک صَدَقہ ہے غنی کے