Qiyamat Ki Alamaat

Book Name:Qiyamat Ki Alamaat

خوف اور عبادت  کا ذوق و شوق ہوتا ہے،وہ ہر حال میں نمازوں کی پابندی کر  تی  ہے اور اللہ پاک کی نافرمانی سے  بچتی ہے۔

يادركھئے!جان بوجھ کرنماز قضا کرنا گناہِ کبیرہ،حرام اور دوزخ میں لے جانے والا کام ہے۔اللہ پاک پارہ16سورۂ مریم کی آیت نمبر59 میں  اِرشاد فرماتاہے:

فَخَلَفَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ اَضَاعُوا الصَّلٰوةَ وَ اتَّبَعُوا الشَّهَوٰتِ فَسَوْفَ یَلْقَوْنَ غَیًّاۙ(۵۹) ۱۶، مریم:۵۹ )

ترجَمۂ کنز العرفان:تو اُن کے بعد وہ  نالائق لو گ اُن کی جگہ آئے جنہوں  نے نمازوں  کو ضائع کیا اور اپنی خواہشوں  کی پیروی کی تو عنقریب وہ جہنم کی خوفناک وادی غی سے جاملیں  گے۔

     صَلُّوْا عَلَی ا لْحَبِیْب                   صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

کچھ علاماتِ قیامت اور ہمارا معاشرہ

  پیاری اسلامی بہنو! ہم قیامت کی علامات کے بارے میں سُن رہے ہیں،  حضرت حُذَیفہ بن یَمان رَضِیَ اللہُ عَنْہ  سے روایت ہے،رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرشاد فرمایا: قُربِ قِیامت کی نشانیوں میں سے یہ ہیں:(1)لوگ رشتے داروں سے تعلق توڑیں گے۔ (2)گناہوں کی کثرت ہوگی۔(3)قرآنِ کریم کو(سونے چاندی سے)آراستہ کیا جائے گا۔(4)مَرد عورتوں کی اور (5) عورَتیں مَردوں کی مُشابَہَت(مطابقت)اختیارکریں گی۔(6)آدَمی اپنے والدکی نافرمانی کرے گا اور دوستوں سے بھلائی کرے گا۔(7)گانےوالیوں اور (8)آلاتِ موسیقی کا رواج عام ہوجائےگا۔اُس وقْت لوگوں کو لال آندھی،زمین میں دَھنس جانےاورشکلیں تبدیل ہونے سے ڈرنا چاہئے۔(حلیۃ الاولیاء، ۳/۴۱۰،رقم ۴۴۴۸ ملتقطاً)