Qiyamat Ki Alamaat

Book Name:Qiyamat Ki Alamaat

جواپنے والِدَین کے لیے تکلیف کا سبب بنے ہوئے تھے،وہ خوش نصیب آج ماں باپ کے لیے سکون کا سامان بن گئے ہیں،ایک تعدادایسی ہوگی جن کی شرارتوں یا بُری حرکتوں کی وجہ سے ماں باپ کی نیندیں برباد  ہوئی ہوں گی مگر دعوتِ اسلامی کے   دینی  ماحول کی برکت سے اب چین کی نیند نصیب ہوتی ہوگی۔

                         صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

(3)نمازیں قضا کرنا!

پیاری اسلامی بہنو! ہم قیامت کی علامات کے بارے میں سُن  رہی تھیں  ۔پیارے آقا، مدینے والے مصطفے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے قیامت کی ایک نشانی یہ بھی بیان  فرمائی ہے کہ لوگ نمازیں قضا کریں گے۔(التذکرة باحوال الموتی وامورالاخرة، باب اذا فعلت ھذہ الامة…الخ، ص۵۹۷)

آج نمازیں قضا کرنے کے مناظر ہماری آنکھوں کے سامنے ہیں۔افسوس صدافسوس!آج ہمارے مُعاشرے میں صرف سُستی اور کاہلی کی وجہ سے آئے دن نمازیں قضا کردی جاتی  ہیں۔ایک بہت بڑی تعداد ہے جو نمازیں قضا کر دیتی ہے اور اُنہیں اِس کی کوئی پروا بھی نہیں ہوتی۔

بعض  تو  ایسی   بھی ہیں کہ جب اُن کی ایک یا  چند نمازیں رہ جائیں تو ہفتوں ہفتوں بلکہ مہینوں مہینوں تک جان بوجھ کر نماز نہیں   پڑھتیں  اور اگر کوئی نمازوں کی ترغیب دلائے تو   کہتی ہیں ”اب اِنْ شَآءَ اللہ اگلے جمعہ سے دوبارہ نمازیں پڑھنا شروع کروں   گی  یا رَمَضان سےباقاعدہ نمازوں کا اہتمام کروں   گی ۔“یوں گویا کسی قِسم کی شرم و جھجک کے بغیر بڑی بہادری کے ساتھ مَعَاذَ اللہ  اِس بات کا اِقرار کیا جاتا ہے کہ نمازیں چھوڑنے کا یہ کبیرہ گناہ میں جمعہ کے دن تک یا  رَمَضانُ المبارَک تک مسلسل جاری رکھوں   گی ۔یقیناً یہ سب کچھ خوفِ خدا اور شوقِ عِبادت نہ ہونے کا وبال ہےورنہ جس کے دل میں اللہ پاک کا