Book Name:Qiyamat Ki Alamaat
سکھانے آئے تھے۔(مسلم،کتاب الایمان،باب بیان الایمان … الخ، ص۳۳، حدیث:۹۳)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری اسلامی بہنوں! بیان کردہ حدیثِ پاک میں سیکھنےکے لیے بہت کچھ ہے۔ آئیے! اِس حدیثِ پاک سے حاصل ہونے والی چند باتیں سنتی ہیں:
پہلی بات جو سیکھنے کو ملی وہ یہ ہے کہ ہم جا نتی ہیں کہ حضرت جبریل امین عَلَیْہِ السَّلَام نوری مخلوق یعنی فرشتہ ہیں، بلکہ تمام نوری فرشتوں کے بھی سردار ہیں۔مسلم شریف کی حدیثِ پاک میں ہے: رسولِ کریم، رءوفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:اللہ پاک نے فرشتوں کو نور سے پیدا فرمایا ہے ۔ (مسلم،کتاب الزہد والرقائق ،باب فی احادیث متفرقۃ، ص۱۲۲۱ ، حدیث:۷۴۹۵)
معلوم ہوا!حضرت جبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلَامبھی نور سے پیدا کئےگئے ہیں،نور ہونے کے باوجود حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلَامبَشَر (آدَمی)بن کر ہمارے پیارے آقا،مدینے والے مصطفے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں حاضر ہوئے، اِس طرح کہ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان بھی اُنہیں نہ پہچان سکے،اِس سے معلوم ہوا! جب حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلَامنوری مخلوق ہونے کے باوجود بَشَر بن کر دنیا میں آئے ہیں تو ہمارے پیارے آقا، دوجہاں کے داتا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ بھی نور ہونے کے باوجود بَشَر بن کر دنیا میں تشریف لائے ہیں۔
حضرت جابِربن عبدُ اللہ انصاری رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا کہتے ہیں، میں نے عرض کی:”یَارَسُوْلَاللہ (صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)! میرے ماں باپ حُضور (صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ) پر قربان! مجھے بتائیےکہ سب سے پہلے اللہ پاک نے کیا چیز بنائی؟“ فرمایا: ”اے جابر !بے شک بِالیقین،اللہ پاک نے تمام مخلوقات سے پہلے تیرے