Book Name:Qiyamat Ki Alamaat
اپنے مالک کو پیدا کرے گی، دوسری یہ کہ ننگےپاؤں،ننگےجسم والے،مُفلس اور بکریاں چرانے والے بلند و بالا گھروں کی تعمیرات میں ایک دوسرے پر فخر کرتے ہوں گے۔ قِیامت کی اِن 2نشانیوں کے بارے میں مزیدوضاحت بھی بتائی جائے گی۔ اِن علامات کے علاوہ بھی احادیثِ مبارَکہ میں قیامت کی کئی اور نشانیاں بھی بیان ہوئی ہیں۔”بہارِ شریعت“میں احادیثِ مبارَکہ کی روشنی میں قیامت کی کئی نشانیاں لکھی ہوئی ہیں، آئیے! اِن میں سے کچھ کے بارے میں سنتی ہیں:
*عِلْم اُٹھ جائے گا (یعنی عُلَما اُٹھالیے جائیں گے) ۔*جب کوئی عالِم نہ رہے گا تو لوگ (بامرِ مجبوری) جاہلوں کو مُقْتَدا (رہنما)بنالیں گے۔*پھر اُن سے دینی مسائل پوچھیں گے تو وہ بغیرعِلْم فتوے دیں گے تو خود بھی گمراہ ہو جائیں گے اور دوسروں کو بھی گمراہ کردیں گے۔([1])*جہالت کی کثرت ہوگی۔* بدکاری اور عام ہوگی۔*مَرد کم ہوں گے اور عورَتیں زیادہ، یہاں تک کہ ایک مَرد کی سَرپرستی (نگرانی)میں پچاس (50)عورَتیں ہوں گی۔([2])*مال کی کثرت ہوگی۔([3]) * دین پر قائم رہنا اِتنا دُشوار ہوگا جیسے مُٹھی میں اَنگارا لینا۔([4])*وَقْت میں برکت نہ ہوگی، یہاں تک کہ سال مہینے کی طرح،مہینا ہفتے کی طرح ،ہفتہ دن کی طرح اور دن ایسا ہوجائے گا جیسے کسی چیز کو آگ لگی اور جلد بھڑک کر ختم ہوگئی۔([5])*زکوٰۃ دینا(لوگوں پر ایسا مشکل ہوگا کہ اُسے)تاوان سمجھیں گے۔([6]) * عِلْمِ
[1]… بخار ی، کتاب العلم،باب کیف یقبض العلم،۱/۵۴،حدیث:۱۰۰
[2]… بخاری، کتاب النکاح، باب یقل الرجال ویکثر النساء،۳/۴۷۲،حدیث: ۵۲۳۱
[3]… مسلم، کتاب الزکاۃ، باب الترغیب فی الصدقۃ ...الخ،ص۳۹۲،حدیث: ۲۳۳۹ملتقطا
[4]… ترمذی، کتاب الفتن،باب۷۳،۴/۱۱۵،حدیث: ۲۲۶۷
[5]… ترمذی، کتاب الفتن، باب ماجاء فی تقارب الزمن...الخ ،۴/۱۴۸،حدیث: ۲۳۳۹ملتقطا
[6]… ترمذی، کتاب الفتن، باب ما جاء في علامۃ...الخ،۴/۸۹،حدیث: ۲۲۱۷