Ita'at e Mustafa

Book Name:Ita'at e Mustafa

(6)مومنوں میں کامل ترین شخص وہ ہے ،جو ان میں زیادہ اچھے اخلاق والا ہے اور تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو اپنے اَہْلِ خانہ کے معاملہ میں بہتر ہو۔  ( ترمذی ،کتاب الایمان ،با ب ماجاء فی استکمال الایمان وزیادتہ ونقصانہ ،رقم ۲۶۲۱ ،ج۴ ،ص ۲۷۸)

(7)جو اپنے کسی بھائی کے کسی عیب کو دیکھ لے او راس کی پردہ پوشی کرے تو اللہ پاک اسے اس پردہ پوشی کی وجہ سے جنت میں داخل فرمائے گا۔    (المعجم الکبیر مسند عُقْبَہ بن عامر، رقم ۷۹۵، ج۱۷، ص ۲۸۸)

 (8)جس کے مال یاجان میں مصیبت آئی، پھر اس نے اسے پوشیدہ رکھا اور لوگوں پر ظاہر نہ کیا تو اللہ پاک پرحق ہے کہ اس کی مغفرت فرما دے۔(المعجم الاوسط للطبرانی،ج ۱،ص ۲۱۴،حدیث:۷۳۷)

وعیدوں پر مشتمل7 فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ:

آپ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے جن گُناہوں کی مَذمّت بیان فرمائی اور  بچنے کا حکم دیا، ان سے  بچنابھی اِطاعتِ رسول ہے ،آئیے !ا س ضمن میں   بھی 7 فرامین ِ مُصطفٰے صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَسُنتے ہیں :

(1)دو شَخْص ایسے ہیں جن کی طرف اللہ پاک قِیامت کے دن نَظَرِ رحمت نہیں فرمائے گا،رشتہ کاٹنے والا اور بُرا پڑوسی۔ (الجامع الصغیر:۱/۱۷،حدیث:۱۶۲)

(2)ظُلم سے بچو! اس لیے کہ وہ قِیامت کے اندھیروں میں سےہے۔ (جامع الصغیر، ۱/۱۵، حدیث: ۱۳۶)

(3)فُحُش گوئی سخت دِلی سے ہے اور سخت دِلی آگ میں ہے۔(ترْمِذِیّ ج۳ ص۴۰۶ حدیث۲۰۱۶)

(4)بُغْض رکھنے والوں سے بچو،کیونکہ بُغْض دِین کو تباہ کردیتاہے۔( کنز العمال، الحدیث: ۵۴۸۶، ج۳،الجزء الثالث ،ص۲۸)

(5)جو مُسلمان وعدہ خِلافی کرے،اس پر اللہ پاک اورفرشتوں اورتمام انسانوں کی لعنت ہے اوراس کانہ کوئی فرض قبول ہوگانہ نفل۔(بخاری،کتاب الجزیۃ والموادعۃ،باب اثم من عاھدثم غدر، ۲/۳۷۰، حدیث۳۱۷۹)