Ita'at e Mustafa

Book Name:Ita'at e Mustafa

پیارے اسلامی بھائیو!ہم اللہ پاک کےعاجزبندےاوراس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کےادنیٰ غلام ہیں۔ہماری زندگی کامقصد اللہ پاک اوراس کے پیارے حبیب  صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کےبتائےہوئےاحکامات پرعمل اوراس کی اطاعت کرنا ہے۔ ہر مسلمان پر اللہ پاک اوراس کےپیارےحبیب صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کےبتائےہوئےاحکامات پر عمل کرنا اور ان کی اطاعت کرنافرض ہے۔کیونکہ اسی پر ہماری دنیاوآخرت میں کامیاب ہونے کا دار و مدار ہے۔   آج کے بیان میں ہم اسی کےمتعلق اہم مدنی پھول سنیں گے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

سونے کی انگوٹھی نہ اُٹھائی

                             حضرت عبدُاللہبن عباسرَضِیَ اللہُ  عَنْہُمَاسے روایت ہےکہرَسُوْلُاللہ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ایک شَخْص کے ہاتھ میں سونے کی اَنگوٹھی دیکھی۔آپ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اس کے ہاتھ سے  نکال کر پھینک دی اورفرمایا:’’کیا تم میں سے کوئی یہ چاہتا ہے کہ آگ کااَنگارااپنے ہاتھ میں رکھے؟‘‘جب رَسُوْلُاللہ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  تشریف لے گئے ،تو لوگوں نے اس شَخْص سے کہا: تم اپنی انگوٹھی اُٹھا لو اور اسے(بیچ کر)اس سے فائدہ اُٹھاؤ۔اس نے جواب دیا:نہیں!جب رَسُوْلُاللہ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اسے پھینک دیا ہے،تواللہ پاک کی قسم!میں اسے کبھی نہیں اُٹھاؤں گا۔

(مشکاۃ المصابیح، کتاب الباس، باب الخاتم ، الحدیث:۴۳۸۵، ج۲ ،ص۱۲۳)

 پیارے اسلامی  بھائیو!آپ نے سنا کہ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان ،نبیِّ کریمصَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی کیسی فرمانبردار ی کرنےوالےتھے!اگر وہ صحابیرَضِیَ اللہُ  عَنْہُ چاہتے تو انگوٹھی اُٹھاکر اپنے اِستعمال میں لا سکتے تھے،مگر اِطاعتِ رسول  کے کامل جَذبے نے  یہ گوارا نہ کیا کہ جس چیزکو رسولِ خُدا صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ناپسند فرماکر دُورپھینک دیا،اسے دوبارہ اُٹھالیا جائے۔