Ita'at e Mustafa

Book Name:Ita'at e Mustafa

فرمایا: اِسْتَأْخِرْنَ فَاِنَّهُ لَيْسَ لَكُنَّ اَنْ تَحْقُقْنَ الطَّرِيقَ یعنی پیچھے رہو! تم راستے کے درمیان سے نہیں گُزر سکتیں، عَلَيْكُنَّ بِحَافَّاتِ الطَّرِيقِ بلکہ ایک طرف ہوکر چلاکرو۔ اس کے بعد یہ حال ہوگیا کہ عورتیں اس قدر گلی کے کنارے سے چلتی تھیں کہ ان کے کپڑے دیواروں سے اُلجھ جایا کرتے تھے۔(ابو داود،باب فی مشی النساء مع الرجال فی الطریق، ۴/۴۷۰، حدیث:۵۲۷۲)

                                                 پیارے اسلامی  بھائیو! بیان کردہ واقعے میں ہمارے لیے بہترین  دَرْس مَوْجُود ہےکہ ان  صحابیات رَضِیَ اللہُ  عَنْہُنَّ کونبیِّ کریم صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے صرف ایک بار فرمایا:”پیچھے رہو! تم راستے کے درمیان سے نہیں گزر سکتیں“تو اُنہوں نے اس حکم پر ایسا عمل کیا کہ دیواروں سے لگ کر چلنے سے اُن کے کپڑے اَٹک جایا کرتے تھے۔

 پیارے اسلامی  بھائیو! یقیناً  بے پردگی و بدنگاہی تباہی و بربادی کا سببِ عظیم یعنی بہت بڑا سبب ہے۔ لہٰذاہمیں چاہیے کہ ہم خُودبھی بدنگاہی سے بچیں اور اپنے گھروالوں کو بھی پردے کی تلقین کریں! گھر میں شَرعی پردہ رائج کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ہم اپنے گھر والوں کو دعوتِ اسلامی کے  دینی  ماحول سے وابستہ کریں!انہیں اپنے علاقے میں ہونے والےدعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتماع میں بھیجا کریں ۔

مدرسۃ المدینہ  (گرلز) میں قاریہ اسلامی بہنیں  بچیوں کو  فیِ ْسَبِیْلِ اللہ قرآنِ پاک حفظ و ناظرہ کی مُفْت تعلیم دیتی ہیں۔مدرسۃ المدینہ بالغات میں بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کو اسلامی بہنیں گھروں میں اجتماعی طور پر فیِ ْسَبِیْلِ اللہقرآن پڑھاتیں ،نماز، دُعائیں اور ان کے مخصوص مسائل وغیرہ سکھاتی ہیں۔ مدرسۃ المدینہ  (گرلز) آن لائن میں اسلامی بہنیں، اسلامی بہنوں کو بذریعہ انٹرنیٹ دُرست ادائیگی کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھاتی اور ان کی سنّت کے مطابق تربیت کرتی ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                 صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد