Book Name:Walidain e Mustafa
حضور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے دادا حضرت عَبْدُ الْـمُطَّلِب رَضِیَ اللہ عَنْہُ فرماتے ہیں: میں نے اس سے زیادہ حَسِین شَخْص کبھی نہیں دیکھا، نہ اس کی خوشبو سے اچھی خوشبو کبھی سُونگھی ہے، قریش کے وہ لوگ جو درخت کاٹنا چاہتے ہیں، یہ نوجوان ان کی پسلیاں توڑ دیتا اور ان کی آنکھیں اندھی کر دیتا ہے۔ آنکھ کھلی تو حضور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے دادا حضرت عَبْدُ الْـمُطَّلِب رَضِیَ اللہ عَنْہُ بہت خوف زدہ تھے، چہرے کا رنگ بھی بدلا ہوا تھا، اسی کَیْفِیَّت میں سہمے سہمے قریش کے ایک خواب بیان کرنے والے کے پاس پہنچے، اسے خواب سُنایا تو اس کے بھی رنگ اُڑ گئے، پھر اس نے بتایا: اگر یہ خواب سچ ہے تو آپ کی اَوْلاد میں ایک شخص مشرِق ومغرِب کا مالِک ہو گا، لوگ اس کی پیروی کریں گے۔([1])
حضور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے دادا حضرت عَبْدُ الْـمُطَّلِب رَضِیَ اللہ عَنْہُ کا یہ خواب سچ ثابِت ہوا، کچھ عرصہ بعد آپ رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ نے حضرت فاطمہ بنت عَمْرو مَخْزومِیَہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا سے نکاح فرمایا، ان سے والدِ مصطفےٰ حضرت عبداللہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ کی ولادتِ باسعادت ہوئی، پھر ان کے ہاں مالکِ دوجہاں،نورِ خدا، احمدِمجتبیٰ، محمدِمصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تشریف لائے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! میرے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا نور چونکہ والدِ مصطفےٰ حضرتِ عبداللہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ کی پیشانی میں تھا،اس لیے جب ان کی پیدائش ہوئی تو ان کا چہر ہ نور سے جگمگا رہاتھا جیسا کہ