Walidain e Mustafa

Book Name:Walidain e Mustafa

محترم یہی ہیں۔ چنانچہ اُنہوں نے حضرتِ  عبدُ اللہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کو بارہا قتل (یعنی شہید) کر نے کی کوشش کی مگر اللہ پاک نے اپنے فضل و کَرم سے انہیں بچا لیا۔چنانچہ عالَمِ غیب سےاچانک چند ایسے سُوار آئے جو اِس دُنیا کے لوگوں کی طرح نہ تھے،اُنہوں نے آکر ان کے دشمنوں کو مار بھگایا اور حضرتِ  عبدُ اللہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کو بحفاظت اُن کے مکان تک پہنچا دیا۔

پیارے اسلامی بھائیووالدِ مصطفےٰ حضرت عبداللہ رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہ بِلاشبہ طیّب و طاہر اور بنو ہاشم کے نیک سیرت اور خوبصورت ترین نوجوان تھے ۔ظاہری حُسن و جمال اور باطنی خوبیاں  اور اخلاق میں خاندانِ قریش کیا بلکہ پوری وادئ بطحا یعنی مکۂ  مکرمہ  میں کوئی ان کا ثانی نہ تھا ۔ اعلیٰ اخلاق کی سراپا تصویر تھے۔اور کیوں نہ ہوتے کہ یہ ایک ایسی ہستی کے والد بننے والے تھے جن کے  لیے یہ بزمِ کائنات سجائی گئی ،جن کے ذریعے دنیا کو علم ودانش سے روشن کرنا تھا ۔وہ جو انسانیت کی عزت و وقار ، احترام  اور دونوں جہاں کی خوشی اور کامیابی کا پیغام لے کر دُنیا میں تشریف لانے والے تھے ۔

والدِ مصطفےٰ کی شان دیکھیئے!کہ انہیں وہ حُسن و جمال دیا گیا جو قریش کے دیگر لوگوں میں نہیں تھا،والدِ مصطفےٰ کی شان دیکھیئے! کہ  نیک  اوصاف میں  ان کا ثانی کوئی نہیں تھا ، والدِ مصطفےٰ کی شان دیکھیئے! کہ آپ سےدو نور نکلتے ایک مشرِ ق اور دوسرا مغرب کو ڈھانپ لیتا، والدِ مصطفےٰ کی شان دیکھیئے! کہ آپ جس سوکھے درخت کے نیچے بیٹھتے تو وہ ہرابھرا ہوجاتا اور آپ کے لئے جھک جاتا، والدِ مصطفےٰ کی شان دیکھیئے! کہ آپ لات و عزی بتوں کے پاس سے گزرتے تو ان سے بلی کی طرح چیخنے کی آوازیں آتیں ۔