Book Name:Ikhtiyarat e Mustafa
چیز حلال ملے گی، صرف اُسی کو حلال اور اس میں جو چیز حرام ملے گی، صرف اُسی کو حرام جانیں گے۔ (پھر فرمایا) اَلَا وَاِنَّ مَا حَـرَّمَ رَسْوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَ مَا حَـرَّمَ اللهُ خبردار! جس چیز کو اللہ پاک کا رسول حرام کردے وہ بھی اللہ پاک کی طرف سے حرام کردہ کی طرح حرام ہے۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
یاد رہے! کہ اللہ تَبارَکَ و تعالیٰ نے دُنیا میں کم و بیش ایک لاکھ چوبیس ہزار (,24,0001)پیغمبر بھیجے اور اُنہیں طرح طرح کے معجزات اور بے مِثال اِخْتِیارات سے مُشَرَّف فرمایا مثلاً حضرت عیسیٰ رُوْحُ اللہ عَلَیْہِ السَّلَام کو مُردے زندہ کرنے،کوڑھ اور بَرْص کی بیماری دُور کرنے کے اِخْتِیارات و معجزات عطا فرمائے، حضرت سلیمان عَلَیْہِ السَّلَام کو جِنّوں اور ہواؤں پر حکومت کرنے اور تین(3) مِیْل سے چیونٹی کی آواز سننے وغیرہ جیسے اِخْتِیارات عطا فرمائے اور جب اللہ پاک نے شاہِ بنی آدم،شافعِ اُمَم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو رسول بنا کر بھیجا تو چونکہ آپ اوّلین و آخرین کے سردار بنائے گئے ہیں، لہٰذا اللہ پاک نے آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کوپچھلے انبیا و رُسُل عَلَیْہِمُ الصَّلَاۃ ُ وَ السَّلَام سے بڑھ کر فضائل و کمالات و اِخْتِیارات کا مالک بنایا، حتّی کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو چاند سُورج پر بھی اِخْتِیار عطا فرمایا ۔چُنانچہ،
شیخِ طریقت، امیرِ اَہلسنت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے رِسالے ”نُور کا کِھلونا“کے صفحہ نمبر 6 پر لکھتے ہیں کہ
حضرت عبّاس رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے روایت ہے کہ آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے رسولِ اکرم، نُورِ مجسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے عَرْض کی:یَارَسُوْلَاللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ! مجھے توآپ کی نُبوّت کی نشانیوں نے آپ کے دِین میں داخِل ہونے کی دعوت دی تھی، میں نے دیکھا کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ (بچپن میں)