Book Name:Deeni Ijtema Ki Barkat
سنت یہ ہے کہ ڈھائی گز سے کم نہ ہو، نہ چھ گز سے زیادہ اور اس کی بندِش گنبد نُما ہو (فتاوٰی رضویہ، ۲۲/۱۸۶)*طبّی تحقیق کے مطابِق دردِسر کیلئے عِمامہ شریف پہننا بَہُت مفید ہے۔ * عمامہ شریف سے دماغ کو تقویت ملتی اور حافِظہ مضبوط ہوتا ہے۔*عمامہ شریف باندھنے سے دائمی نَزلہ نہیں ہو تا یا ہوتا بھی ہے تو اس کے اثرات کم ہوتے ہیں۔ * عمامہ شریف کا شملہ نچلے دھڑکے فالج سے بچاتا ہے کیوں کہ شملہ حرام مغز کوموسِمی اثرات مَثَلاً سردی گرمی وغیرہ سے تحفُّظ فراہم کرتاہے*عمامہ کےفضائل اور فوائد کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کےلئےشیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے”163 مدنی پھول “کا مطالعہ کیجئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق”جل جانے پر پڑھنے کی دعا“یادکروائی جائےگی۔ وہ دُعایہ ہے:
اَذْھِبِ الْبَاْسَ رَبَّ النَّاسِ اِشْفِ اَنْتَ الشِّافِی لَا شَافِی اِلَّا اَنْتَ ۔
(سنن الکبری، 6/254، حدیث: 10864)
ترجَمہ:اے تمام لوگوں کے رب! تکلیف دور فرما، شِفا دے تو ہی شِفا دینے والا ہے تیرے سوا کوئی شفا دینے والا نہیں ۔ (مدنی پنج سورۃ، ص219)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
*اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال (