Deeni Ijtema Ki Barkat

Book Name:Deeni Ijtema Ki Barkat

عمامہ باندھنے کی سنتیں اور آداب

پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!شیخِ طریقت،امیرِاہلسنَّت بانئ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےرسالے ’’163 مَدَنی پُھول‘‘سے عمامہ باندھنے کی سنتیں اور آداب سُنتےہیں۔پہلےدو(2)فرامینِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ مُلاحظہ ہوں: (1) ارشاد فرمایا:عمامے کے ساتھ دو رَکعت نَمازبغیر عمامے کی 70رَکعتوں سے اَفضل ہیں۔(اَلْفِرْدَوْس بمأثور الْخَطّاب،۲/۲۶۵ حدیث:۳۲۳۳) (2)عمامے عَرَب کے تاج ہیں تو عِمامہ باندھو تمہارا وقار بڑھے گا اور جو عمامہ باندھے اُس کے لئے ہر پیچ پر ایک نیکی ہے۔(کَنْزُ الْعُمّال،۱۵/۱۳۳، رقم: ۴۱۱۳۸) *”بہارِ شریعت“ جلد3صفحہ 660 پر ہے:عمامہ کھڑے  ہوکر باندھے اور پاجامہ بیٹھ کر پہنے، جس نے اس کا الٹا کیا (یعنی عمامہ بیٹھ کر باندھااور پاجامہ کھڑے ہو کرپہنا)وہ ایسےمَرَض میں مبتَلا ہوگا جس کی دوا نہیں۔*اللہ پاک کی رحمت بن کر دنیا میں تشریف لانے والے  نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمکا عمامہ شریف اکثر سفید ،کبھی سِیاہ اور کبھی سبز ہوتا تھا۔ (کَشْفُ الاِلْتِباس فِی اسْتِحْبابِ اللِّباس لِلشَّیْخ عبدالْحَقّ الدّھلَوی ص۳۸)

( اعلان )

عمامہ باندھنے کی بقیہ سنّتیں اور آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع

 میں پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں