Deeni Ijtema Ki Barkat

Book Name:Deeni Ijtema Ki Barkat

ملنے جلنے  کی بَرَکَت سے دِل کا بوجھ دُور ہوتا ہے*غموں اور پریشانیوں کا مقابلہ کرنے میں مدد ملتی ہے، یُوں وہ شخص جو زِندگی سے مایُوس ہو چکا ہو، اسے زندگی گزارنے کی نئی اُمنگ، جذبہ اور شوق مل جاتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی اور دِینی اجتماعات

پیارے اسلامی بھائیو!غور فرمائیے! دِینی اجتماعات کی کیسی کیسی بَرَکَتیں ہیں،الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دِینی تحریک دعوتِ اسلامی جو دُنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصِل کر رہی ہے۔ آج کے دَور میں دِینی اجتماعات کو فروغ دینے اور انہیں ایک مُنَظَّم انداز(Organized Way) سے چلانے میں دعوتِ اسلامی نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ الحمد للہ! *دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہزاروں مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات ہوتے ہیں،جن میں لاکھوں لاکھ مسلمان شریک ہو کر بَرَکَتیں لوٹتے ہیں *ہزاروں مقامات پر اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار اجتماعات بھی ہوتے ہیں۔  اس کے عِلاوہ *جشنِ وِلادت کے مَوقع پر 12 وِیں شریف کا اجتماع *بڑی گیارہویں شریف *شبِ معراج *شبِ براءَت *شبِ قدر  وغیرہ  کے اجتماعات بھی ہوتے رہتے ہیں، جن میں ہزاروں نہیں لاکھوں کی تعداد میں اسلامی بھائی شِرْکت کرتے اور بَرَکَتیں لوٹتے ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

ہفتہ وار اجتماع کا جدول اور اس کی برکات

پیارے اسلامی بھائیو! ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی بنیادی طور پر 3 نشستیں ہیں،