Book Name:Deeni Ijtema Ki Barkat
سنتوں بھرے اجتماع میں حاضِر ہیں۔ ہفتہ وار اجتماع 12 دِینی کاموں میں سے اَہَم تَرِین دِینی کام ہے۔ شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت، بانئ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتہمُ العَالِیَہ نے جب دعوتِ اسلامی کا دِینی کام شروع فرمایا تو سب سے پہلے اسی دِینی کام سے آغاز کیا تھا۔ اللہ پاک نے اس میں برکت عطا فرمائی، یہ اجتماع بڑھتا چلا گیا، اب الحمد للہ! دنیا بھر میں ہزاروں مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات ہوتے ہیں۔ اللہ پاک کے فضل و کرم سے اس پہلے دِینی کام یعنی ہفتہ وار اجتماع کی بہت برکات ہیں۔ اسی ہفتہ وار اجتماع ہی سے مَدَنی قافلے تیار ہوئے، اسی سے مبلغین تیار ہوئے، اس کی بَرَکَت سے دعوتِ اسلامی کو افرادی قُوَّت نصیب ہوئی، پِھر یہ دِینی کام بڑھتے بڑھتے آج الحمد للہ! دُنیا بھر میں پہنچ چکا ہے۔ *دِینی اجتماعات کی اہمیت(Importance) کیا ہے؟ *اِن کی تاریخی حیثیت کیا ہے؟ *ان اجتماعات کے ذریعے ہمیں کیا کیا دِینی و دُنیوی فائدے(Benefits) حاصِل ہوتے ہیں؟ *اجتماعات کے تعلق سے ہمارے پیارے دِین اسلام کی کیا تعلیمات ہیں؟ وغیرہ باتیں آج ہم سننے کی سعادت حاصِل کریں گے۔
آئیے! پہلے پیارے آقا، رسولِ خُدا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ایک پیارے پیارے دِینی اجتماع (یا حلقۂ دَرْس )کا ذِکْرِ خیر کرتے سنتے ہیں۔
ایک باکمال دِینی اجتماع کاذِکْرِ خیر
حدیثِ پاک کی مشہور کتاب بخاری شریف میں روایت ہے:مسجدِ نبوی شریف کا مُبَارَک مقام تھا،اَخْطَبُ الْاَنبیا (یعنی نبیوں میں سب سے بڑے خطیب)،امام الانبیا،رسولِ خُدا، احمدِ مجتبیٰ،مُحَمَّدِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم تشریف فرما تھے،صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضْوان بھی