Deeni Ijtema Ki Barkat

Book Name:Deeni Ijtema Ki Barkat

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

دِینی اجتماعات کے دِینی و دُنیوی فائدے

پیارے اسلامی بھائیو!ہمیں دِینی اجتماعات (مثلاً ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں،شبِ براءَت،  شبِ معراج، شبِ قدر وغیرہ بڑی راتوں کے اجتماعات میں، اجتماعی مدنی مذاکرے وغیرہ) میں شِرْکَت کرتے رہنا چاہئے۔اس کی بہت ساری بَرَکَتیں ہیں۔دِینی اجتماعات کی وہ بَرَکات جو اَحَادیث میں بیان ہوئیں اور موجودہ دَور میں سائنسی تحقیقات(Scientific Researches) جو اس تعلق سے ہوئیں، ان کا خُلاصہ عرض کرتا ہوں؛ سنیئے! اور جھومئے!

اَحَادیثِ کریمہ کے مطابِق  *مجلسِ ذِکْر (یعنی دِینی اجتماعات) میں آنے والوں پر فرشتے اپنے پَر پھیلاتے ہیں *ان پر سکینہ نازِل ہوتا ہے *انہیں رحمت گھیر لیتی ہے([1]) *ان کے لئے بخشش کی خوشخبری ہے *ان کے گُنَاہوں کو نیکیوں میں تبدیل(Replace) کر دیا جاتا ہے([2])*مجالِسِ ذِکْر (یعنی دِینی اجتماعات) کی غنیمت جنّت ہے([3]) *دِینی اجتماعات کو حدیثِ پاک میں جنّت کی کیاریاں فرمایا گیا([4])*اللہ پاک مَجْلِسِ ذِکْر میں آنے والوں پر فخر فرماتا([5]) * اور فرشتوں کے سامنے ان کا ذِکْرِ خیر فرماتا ہے ۔([6])

یہ وہ بَرَکَات تھیں جو اَحَادیث میں بیان ہوئیں، اس کے عِلاوہ *دِینی اجتماعات کی بَرَکَت سے اللہ پاک کا قُرب ملتا ہے *غفلت دُور ہوتی ہے *نیکی اور بھلائی پر ایک


 

 



[1]...مسلم،کتاب الذکر والدعاء،باب فضل الاجتِماع ...الخ،صفحہ:1039، حدیث:2700۔

[2]...معجمِ کبیر،جلد:3،صفحہ:546،حدیث:5907 ماخوذًا۔

[3]...مسندِ امام احمد ،جلد:3،صفحہ:573،حدیث:6811مفہومًا ۔

[4]...ترمذی ،کتاب الدعوات،85-باب منہ ، صفحہ:804،حدیث:3510۔

[5]...مسلم،کتاب الذکر و الدعاء...الخ،باب فضل  الاجتماع ...،الخ،صفحہ:1040،حدیث:2701۔

[6]...مسلم،کتاب الذکر والدعاء،باب فضل الاجتِماع ...الخ،صفحہ:1039، حدیث:2700۔