Esal e Sawab Ki Barkatain

Book Name:Esal e Sawab Ki Barkatain

اجتماعات،مثلاًتِیجہ،دَسواں،چالیسواں،برسی وغیرہ میں فوت شدہ مسلمانوں کو ثواب پہنچانے کے لیے اس رِسالے کوتقسیم کیجئے،یہ رِسالہ دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.netسے پڑھا بھی جاسکتا ہے،ڈاؤن لوڈ (Download) اور پرنٹ آؤٹ (Print Out) بھی کيا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                  صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی آخرت بہتر بنانے کیلئے گناہوں سے بچتے رہیں،خوب خوب نیکیاں جمع کریں،اپنے بچوں  کو بھی نیکیوں کی  ترغیب دلائیں اور انہیں بھی نیک نمازی  بنائیں کیونکہ اولاد کو نیک بنانے،انہیں عِلْمِ دین کے زیور سے آراستہ کرنے اوران کی شریعت کے مطابق مَدَنی تربیت کرنے سے والدین کو جہاں بہت سے دِینی و دُنیوی فائدے حاصل ہوتے ہیں وہیں ایک فائدہ یہ بھی ملتاہے کہ جب والدین اس دنیا سےچلے جاتے ہیں تویہی نیک اولاد ان کے احسانات کونہیں بُھولتی بلکہ اپنی مصروفیات کے باوجود ان کو ثواب پہنچانے  کیلئے تلاوتِ قرآن کرنا،غریبوں اور مسکینوں کو کھانا کھلانا،مسجد و مدرسہ بنوانا اورمغفرت کی دُعا کرنا سعادت سمجھتی ہے، جوقبر میں ان کے والدین کے سکون  کاسبب  ہوتاہے،

ثواب پہنچانے کے تعلق سے شیخِ طریقت،اميراہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کے رسالے ”قبر والوں کی 25حکایات “کے صفحہ11سے ایک بہت پیاری حکایت سنئے، چنانچہ

حضرت علَّامہ علی قاری رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ نقل فرماتے ہیں:حضرت شیخِ اکبر مُحْیُ الدِّین