Book Name:Esal e Sawab Ki Barkatain
یہ دعا دنیا اور اس کی تمام نعمتوں سے زیادہ پیاری ہوتی ہے،اللہ پاک زمین والوں کی دعا سے قبر والوں کو پہاڑوں کے جیسا ثواب دیتا ہےاور یقیناً زندہ کا مُردوں کے لیے تحفہ ان کے لیے دعائے مغفرت ہے۔(شعب الایمان، الرابع والستون من شعب الایمان۔۔۔ الخ، فصل فی زیارۃ القبور، ۷/۱۶،حدیث: ۹۲۹۵)
اےعاشقانِ رسول!زندہ لوگوں کا ثواب پہنچانا فوت شُدہ مسلمانوں کو تحائف کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔آئیے!اس تعلق سےایمان افروز حکایت سنئے:
ریشمی رومالوں سے ڈھکے ہوئے تحفے
حضرت بَشّاربن غالبرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: میں حضرت رابعہ بصریہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہَا کےلئے بہت دعائیں کیا کرتاتھا،ایک رات میں نے انہیں خواب میں دیکھا، وہ فرما رہی تھیں:اے بشّار! تمہارے تحفے مجھے نُور کے تھالوں میں رىشمى رُومالوں سے ڈھک کر پہنچائے جاتے ہىں، جب زندہ لوگ فوت شدہ لوگوں کے لئے دعا کرتے ہیں تو ان کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے، انہیں قبول کر کے نُور کے تھالوں میں رکھا جاتا ہے، پھر ریشمی رُومالوں سے ڈھک کر اس مَیِّت کو پیش کیا جاتا ہے جس کے لئے دعا کی گئی ہو اور کہا جاتا ہے:فُلاں نے تیری طرف یہ تحفہ بھیجا ہے۔(التذکرۃ،باب مایتبع المیت الی قبرہ ،ص۸۶)
سُبْحٰنَ اللہ !اللہ پاک کس قدر مہربان ہے کہ دنیا میں تو اپنے بندوں پر فضل و کرم کی بارشیں فرماتا ہی ہے مگر جب کوئی مُسلمان فوت ہوجائے تو زندہ لوگوں کی دعاؤں اور ثواب پہنچانےکی بَرَکت سے فوت شدہ مسلمانوں کو سکون و اِطمینان کی دولت بخشتا ہے،یہ