مولانا محمد طاہر رضا رضوی قادری

آپ کے تأثرات (منتخب)

ماہنامہ ربیع الاول1442ھ

علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

(1)مولانا محمد طاہر رضا رضوی قادری (مہتمم ادارہ صادق العلوم ، گوجرانوالہ) : ایک ذمّہ دار اسلامی بھائی کی وَساطت سے “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کو دیکھنے اور پڑھنے کا موقع میسر آیا ، بہت خوشی و مسرت ہوئی۔ مَا شَآءَ اللّٰہ! اس  ماہنامہ میں بہت ہی زبردست معلوماتی مضامین ہیں۔ مختلف موضوعات کے ساتھ ساتھ بالخصوص طبی حوالے سے جو موضوع ہے وہ میں سمجھتا ہوں نہایت کمال کا ہے۔ اسی طرح مسائل کا عنوان دلفریب ہے ، بہت سے ایسے مسائل جو عوام کو درپیش ہوتے ہیں ان کے حل کے لئے اس ماہنامہ سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ قبلہ امیرِ اہلِ سنّت کی خیر فرمائے اور دعوتِ اسلامی کو دن 25ویں اور رات 26ویں ترقّی عطا فرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

(2)مولانا محمد رضوان مصطفائی (مدرس جامعۃ المصطفیٰ ، گوجرانوالہ) : “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ پڑھنے کی سعادت نصیب ہوئی ، اللہ پاک کے کرم سے بہت ہی کمال کا کام کیا دعوتِ اسلامی نے ، اس ماہنامے کے ذریعے نا صرف عوام بلکہ علما و خطبا کو بھی فائدہ ہوتا ہے ، تقریباً ہر شعبہ سے تعلّق رکھنے والا بندہ اس سے فائدہ حاصل کرسکتا ہے۔ ہمیں اس ماہنامہ کا مطالعہ کرنے سے بہت خوشی ہوتی ہے اور اس کا انتظار رہتا ہے۔ اللہ تعالیٰ مجلس “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کو مزید ترقی عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

متفرق تأثرات

(3)مَا شَآءَ اللّٰہ! “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ اس ماہنامہ کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کے ذریعے دین کے ساتھ ساتھ دنیاوی معلومات بھی حاصل ہوتی ہیں۔ (بنتِ محمد  نعیم ، کراچی) (4)میں چھٹی کلاس میں پڑھتی ہوں ، میں ہر مہینے کا “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ پڑھتی ہوں ، طوطے اڑ گئے والی کہانی مجھے بہت اچھی لگی ہے۔ (الوینہ ، کراچی) (5)مَا شَآءَ اللّٰہ! ویسے تو “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کی بہت سی خصوصیات ہیں لیکن جو بات مجھے پسند آئی وہ یہ ہے کہ “ بچّوں کیلئے جملے بنانا ، نمازوں کی حاضری لگانا اور بڑوں کیلئے سوالات کے جوابات دینا۔ “ اس سے مطالعہ کرنے کی دلچسپی بھی بڑھتی ہے اور ذوق و شوق بھی حاصل ہوتا ہے اور بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملتا ہے۔ (حافظ محمد طاہر فاروق ، سیالکوٹ) (6) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ اپنی مثال آپ ہے ، اس میں بچّے بڑے ، مرد خواتین سب کے لئے راہنمائی ہوتی ہے ، ایک گزارش (Request) ہے کہ ماہنامہ میں عربی الفاظ اور جملے اُردو معنیٰ کے ساتھ ہونے چاہئیں ، اور مزید یہ کہ قراٰنی واقعات بھی شامل ہوجائیں تو بہتر ہے۔ (محمد وقاص ، حیدر آباد) (7)مجھے “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ سے کافی کچھ سیکھنے کو ملا ہے ، اس میں بچّوں کے مضامین مجھے پسند ہیں ۔ ایک گزارش ہے کہ اس ماہنامہ میں روحانی علاج کا سلسلہ شروع ہوجائے تو مدینہ مدینہ۔ (بنتِ طاہر ، پھول نگرپرناواں ، پنجاب) (8)مجلس “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ سے ایک عرض ہے کہ بچّوں کے سیگمینٹ کی طرح بڑوں کے لئے بھی کچھ سلسلے ہونے چاہئیں جیساکہ لفظ مکہ اور مدینہ  پر کوئی جملہ بنائیں یا پھر کوئی شعر بتائیں جس میں دونوں لفظ آتے ہوں۔ (بنتِ سلیم ، فیصل آباد)


Share

Articles

Comments


Security Code