آپ کے تأثرات
ماہنامہ فیضانِ مدینہ نومبر 2024
علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات
(1)مولانا حافظ عبدالرحمٰن عطاری مدنی (امام و خطیب جامع مسجد مدینہ ایوب گوٹھ نیو کراچی): مَاشآءَاللہ! ماہنامہ فیضانِ مدینہ بچوں، بڑوں، مَرد و عورت سب کے لئے مفید ہے، اس میں دینی، دنیوی، اصلاحی، معاشرتی اور اخلاقی اعتبار سے کافی اچھی معلومات فراہم کی جارہی ہیں، خاص طور پر کہانیوں کی صورت میں بچوں کی تربیت قابلِ تعریف ہے، اللہ پاک مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ کو ڈھیروں ڈھیر برکتوں سے نوازے، اٰمین۔
متفرق تأثرات و تجاویز
(2)مَاشآءَ اللہ! دینی اور حکمت بھرے مدنی پھولوں سے مہکتا ہوا اور اپنی برکتیں لٹاتا ہوا ماہنامہ فیضانِ مدینہ اگست (2024ء) میرے ہاتھوں میں ہے، اَلحمدُلِلّٰہ میرے پاس 2017ء سے لے کر اگست 2024ء تک سوائے چند شماروں کے تمام شمارے موجود ہیں اور میں نے نہ صرف ان سب کا مطالعہ کرلیا ہے بلکہ تمام شماروں میں سے اہم پوائنٹ ڈائری میں لکھ کر محفوظ کرلئے ہیں۔ اور جو چند شمارے میرے پاس نہیں ہیں وہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے نمبر سے باری باری منگوا کر لکھ رہا ہوں تاکہ میری آنے والی نسلیں بھی ان پوائنٹ سے مستفید ہوں اور میرے لئے بھی صدقۂ جاریہ ہوجائے۔(ابواسید محمد گلزار احمد عطاری، نگران مشاورت کرمپور، ڈسٹرکٹ وہاڑی، پنجاب) (3) I love Mahnama Faizan -e-Madinah keep it up یعنی مجھے ماہنامہ فیضانِ مدینہ سے پیار ہے، اسے جاری رکھئے۔(شاویز خان، عمر 8سال، کراچی) (4)میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں، مجھے اس میں بچوں کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ بہت اچھا لگتا ہے۔(ارسلان فرید، میانوالی، پنجاب) (5)ہم ماہنامہ فیضانِ مدینہ کو بہت پسند کرتے ہیں، اس کے پڑھنے سے ہماری بہت ساری غلطیاں دُرست ہوجاتی ہیں اور کافی معلومات حاصل ہوتی ہے۔(بنتِ سلمان، کراچی) (6)ہمیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا شدت سے انتظار رہتا ہے، اس میں ہر موضوع ہی بہت اچھا ہوتا ہے، اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، اس میں دُرود شریف کے بارے میں پڑھنے سے یہ ذہن بنا کہ آئندہ پابندی کے ساتھ دُرود شریف پڑھا کریں گے، اِن شآءَ اللہ۔(بنتِ اشفاق، گجرات، پنجاب) (7)مَاشآءَ اللہ! ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے ذریعے ہمیں بہت کم وقت میں مختلف موضوعات کے بارے میں علم حاصل ہوجاتا ہے۔(بنتِ اقبال، وزیر آباد، پنجاب) (8)ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی تعریف کی حاجت نہیں ہے بلکہ یہ بذاتِ خود تعریف کا منہ بولتا ثبوت ہے، کیا بچے، جوان، بُزرگ سب کیلئے ہی علم سمندر ہے کہ جتنی گہرائی میں جاتے جائیں اتنے موتی اور انمول خزانے ملتے جائیں گے۔(اُمِّ فاطمہ عطاریہ، گجرات سٹی کابینہ، پنجاب پاکستان)
Comments