آپ کے تأثرات
ماہنامہ فیضانِ مدینہ دسمبر 2024
علمائےکرام کے تأثرات
(1)مولانا محمد ممتاز عطاری مدنی (امام و خطیب جامع مسجد عبدالغفار سرجانی ٹاؤن، کراچی): ماہنامہ فیضانِ مدینہ علمی خزانہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک تربیتی میگزین بھی ہے، اس میں مختلف موضوعات پر تربیتی مضامین اصلاحِ معاشرہ کے لئے نہایت مؤثر ہیں، ہر عمر اور ہر طبقہ کے افراد کیلئے یہ میگزین فائدہ مند ہے، اللہ پاک اس میگزین کو مزید قبولِ عام فرمائے،اٰمین۔
متفرق تأثرات و تجاویز
(2)میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا طالبِ علم ہوں اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ (دعوتِ اسلامی) کے واٹس اپ گروپ میں ایڈ ہوں، گروپ میں مضمون ”صحبتِ مصطفیٰ کی برکتیں“ وائرل ہوا، میں نے پڑھا تو بہت ہی اچھا لگا، پھر میں نے گروپ ایڈمن سے سیرتُ النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے حوالے سے مزید لٹریچر طلب کیا۔(طلال احمد، لاہور) (3)ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا ہر عنوان ایک سے بڑھ کر ایک ہے، بالخصوص نگرانِ شوریٰ کا مضمون ”فریاد“ ہر عام و خاص کے لئے مفید ہے، اس سے ہمیں دین و دنیا کی بہت سی باتیں سیکھنے کو ملتی ہیں۔(اریان رضا، گوجرانوالہ، پنجاب) (4)مجھے ماہنامہ فیضانِ مدینہ بہت پسند ہے، اس سے کافی دینی معلومات ملتی ہیں، بچوں کا ماہنامہ اور اسلامی بہنوں کا ماہنامہ بھی کافی معلوماتی ہوتا ہے۔(حسان رضا، کراچی) (5)مَاشآءَ اللہ! ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا ہر مضمون اپنی مثال آپ ہے، لیکن ”دارُالافتاء اہلسنّت“ والا مضمون ہر عام و خاص کے لئے نہایت مفید ہے۔ (بنتِ حاجی احمد، ٹنڈوالٰہ یار، سندھ) (6)مَاشآءَ اللہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی کیا بات ہے، اس کا ہر مضمون بہت پیارا ہے، لیکن صحابَۂ کرام رضی اللہُ عنہم کی سیرت کے جو ٹاپک ہیں ان کی بات ہی کچھ اور ہے۔(بنتِ دین محمد، ڈی جی خان، پنجاب) (7)ماہنامہ فیضانِ مدینہ علم کا خزانہ ہے، میں بہت شوق سے ماہنامہ پڑھتی ہوں، اَلحمدُ لِلّٰہ! اس کا ہر شمارہ بہت عمدہ اور تمام مضامین خوب سے خوب تر ہوتے ہیں۔(بنتِ خالد محمود، راولپنڈی) (8)ماہنامہ فیضانِ مدینہ علمِ دین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، اس سے ہمارے بہت سارے مسائل حل ہوجاتے ہیں۔(بنتِ منظور عطّاریہ، لاہور) (9)مجھے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا انتظار بہت شدت سے رہتا ہے، ایک ماہ کا جب مل جاتا ہے تو دوسرے ماہ کا شمارہ حاصل کرنے کے لئے بہت بےقرار رہتی ہوں کیونکہ یہ ماہنامہ میرے لئے علمِ دین سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔(بنتِ خوشی محمد، ملتان)
Comments