
آپ کے تأثرات
ماہنامہ فیضانِ مدینہ مارچ 2025
شخصیات کے تأثرات(اقتباسات)
(1)عبداللطیف شیخ (پرنسپل گورنمنٹ بوائز/گرلز پرائمری اسکول، کاچھیلا گوٹھ،ماڑی پور کیماڑی، کراچی): اَلحمدُ لِلّٰہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے پہلے شمارے سے لے کر اب تک کے تقریباً تمام شمارے پڑھنے کی سعادت حاصل ہوچکی ہے، اس کے تمام سلسلے بہترین اور خوشبودار پھولوں کی طرح مہکتے ہیں، اور ان کی خوشبو سے سرشار ہونے کے بعد میں وقتاً فوقتاً اپنے اہلِ خانہ اور اسکول کے طلبہ و طالبات کو بھی اہم نکات سے روشناس کراتا رہتا ہوں تاکہ وہ بھی علمِ دین سے بہرہ ور ہوسکیں۔ اللہ پاک دعوتِ اسلامی کو مزید ترقی، کامیابی اور عروج نصیب فرمائے۔اٰمین
متفرق تأثرات و تجاویز(اقتباسات)
(2)اَلحمدُ لِلّٰہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ سے ہمیں کافی علمِ دین حاصل کرنے کا موقع مل رہا ہے، ویسے اس میگزین کے سب موضوعات بہت پیارے ہیں، لیکن میرا پسندیدہ موضوع ”کام کی باتیں“ ہیں۔ (خرم عطاری، سیالکوٹ) (3)ماہنامہ فیضانِ مدینہ نومبر 2024ء کا مضمون ”لکھنے کے لئے عنوان کی تلاش“ پڑھ کر بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور دل میں تحریر و تصنیف و تحقیق کرنے کا جذبہ پیدا ہوا۔ (سیّد سرفراز علی، حیدرآباد) (4)مولانا ابوالنور راشد علی عطاری مدنی کا مضمون ”قراٰنی تعلیمات“ بہت اعلیٰ سطح کا معلوماتی مضمون ہے، ایسے مضامین مجھے بہت پسند ہیں کہ جن میں قراٰن و حدیث سے اخذ کرکے لکھا جائے۔(طالبِ علم درجہ سادسہ جامعہ فخرُالعلوم مرتضائیہ نقشبندیہ میاں بلال پارک، داروغہ والا، لاہور) (5)مجھے ماہنامہ فیضانِ مدینہ بہت پسند ہے، اس میں بچوں کے ماہنامہ میں ”جانوروں کی سبق آموز کہانیاں“ کو شامل کرنے کی گزارش ہے۔(محمد جمال رضا، میرپور ساکرو، سندھ) (6)مجھے ماہنامہ فیضانِ مدینہ بہت اچھا لگتا ہے، اس کو پڑھنے سے دل باغِ مدینہ ہوجاتا ہے۔(رضوان عطاری، ڈی جی خان) (7)مجھے ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں عبد الحبیب بھائی کا ”سفرنامہ“ بہت اچھا لگتا ہے، مجلس سے میری گزارش ہے کہ عبدالحبیب بھائی سے مدینے شریف کا سفرنامہ بھی لیا جائے کیونکہ ان کو مدینے شریف کی حاضری کا کافی Experience ہے۔(بنتِ اشرف، سمندری، پنجاب) (8)ماہنامہ فیضانِ مدینہ بہت دلچسپ میگزین ہے، خصوصاً ”اسلامی بہنوں کے شرعی مسائل“ بہت معلوماتی ہیں، میرا مشورہ ہے کہ اسلامی بہنوں کے لئے مزید مضامین شامل کئے جائیں۔(بنتِ عبدالرشید، راولپنڈی) (9)مجھے ماہنامہ فیضانِ مدینہ بہت اچھا لگتا ہے اور میں اسے شوق سے پڑھتی ہوں۔(بنتِ اسلم، پیرووال، خانیوال، پنجاب) (10)ماہنامہ فیضانِ مدینہ بےشمار اصلاحی مدنی پھولوں کا حَسین گلدستہ ہے۔ (بنتِ شہزاد، کراچی)
Comments