شخصیات کے تأثرات و تجاویز

آپ کے تأثرات

ماہنامہ فیضانِ مدینہ اکتوبر 2024

علمائےکرام کے تأثرات

(1)مولانا محمد جمیل عطاری مدنی (مہتمم جامعہ فیضانِ بریلی شریف، ملحق کنزُالمدارس بورڈ پاکستان، ننکانہ، پنجاب):ماہنامہ فیضانِ مدینہ جولائی 2024ء بادیُ النظر میں مطالعہ کرنے کا موقع ملا، مَاشآءَ اللہ علمِ دین کا خزانہ ہے، ہر لحاظ سے بہترین مضامین موجود ہیں، بالخصوص حضرت سیّدُنا ابراہیم علیہ السّلام والا مضمون بہترین ہے۔ اللہ پاک دعوتِ اسلامی کی اس سعیِ جمیلہ کو قبول فرمائے اور امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے فیضان کو جاری و ساری فرمائے،اٰمین۔

متفرق تأثرات و تجاویز

(2)ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا سلسلہ نئے لکھاری ”آج کے طلبہ کل کے علما“ کو بہترین لکھاری بنانے کے لئے کوشاں ہے، طلبہ کو علمِ دین کی طرف لانا، ان سے علمی کام لینا، ان کے کام کو سراہنا اور ان کی مزید ہمت افزائی کرنا قابلِ تحسین ہے۔ (دانیال سہیل، اٹک پنجاب) (3)مجھے ماہنامہ فیضانِ مدینہ بہت اچھا لگتا ہے، اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، سلسلہ ”انسان اور نفسیات“ سے میری کافی پریشانیاں دور ہوئی ہیں، اس سلسلے کے تحت مزید مضامین بھی شامل کرنے کی گزارش ہے۔(رئیس احمد، میلسی، پنجاب) (4)بچوں کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں ”آخری نبی کا پیارا معجزہ“ اور ”ننھے میاں کی کہانی“ پڑھ کر بہت مزہ آتا ہے، اس ماہنامہ میں سبز گنبد کی تصویریں بھی بہت خوب صورت لگائی جاتی ہیں۔(آصف اکرام، سرگودھا) (5)ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا مسلسل مطالعہ جاری ہے، اس کا سلسلہ ”جواب دیجئے“ مجھے بہت اچھا لگتا ہے، اس کو خصوصی طور پر میں پُر کرتا ہوں۔ (توصیف احمد، کراچی) (6)ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے دیگر سلسلوں کی طرح ”مدنی مذاکرے کے سوال جواب“ اور ”اسلامی بہنوں کے شرعی مسائل“ بھی بہت زبردست ہوتے ہیں۔ (بنتِ خالد، سرولہ پنجاب) (7)ماہنامہ فیضانِ مدینہ سے ہمیں بہت سی ایسی باتیں سیکھنے کو ملتی ہیں جو ہمیں پہلے معلوم نہیں تھیں۔ (بنتِ شاہد، جنڈیالہ، پنجاب) (8)ماہنامہ فیضانِ مدینہ علمِ دین حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے، مختصر فارمیٹ پر زبردست اور معلومات سے بھرپور ایسا میگزین ہے جیسے کوزے میں سمندر کو سمو دیا گیا ہو۔(بنتِ سعید مامون، فیصل آباد) (9)ماہنامہ فیضانِ مدینہ اپنی مثال آپ ہے، اس کے مطالعہ سے روز مرہ پیش آنے والے کافی مسائل سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ (بنتِ اعجاز عطاریہ، کھاریاں، پنجاب) (10)میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں، اس میں موجود ”اسلامی بہنوں کے شرعی مسائل“ سے بہت سی نئی نئی باتیں سیکھنے کو مل رہی ہیں۔(بنتِ گوہر، مانانوالہ، پنجاب)


Share