
آپ کے تأثرات
ماہنامہ فیضانِ مدینہ اپریل 2025
شخصیات کے تأثرات(اقتباسات)
(1)قاری ابوفیضان محمد رمضان عطاری (خطیب مرکزی جامع مسجد انواری ممتاز آباد، ملتان، پنجاب): مَاشآءَ اللہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ اپنی برکتیں لُٹا رہا ہے، اس میں ”قراٰنی تعلیمات“ کے حوالے سے جو مضامین شامل کئے جارہے ہیں وہ بہت اچھے ہوتے ہیں، یہ مضامین خُطبا اور طلبہ کے لئے بہت فائدہ مند ہیں،مشورہ ہے کہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں ایسے مضامین کا اضافہ کیا جائے۔
(2)غلام مرسلین عطّاری (امام فیضانِ مدینہ اڈیرولال، ڈسٹرکٹ مٹیاری، سندھ): ماہنامہ فیضانِ مدینہ فرض علوم اور بہت ساری دلچسپ معلومات حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے، اَلحمدُ لِلّٰہ جب سے ماہنامہ فیضانِ مدینہ شائع ہوا ہے میں نے تمام کا مطالعہ کیا ہے، اس میں مولانا ابورجب محمد آصف عطاری مدنی کے مضامین اور ”سفرنامہ“ بہترین ہوتے ہیں۔
متفرق تأثرات و تجاویز(اقتباسات)
(3)ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں مجھے سلسلہ ”مدنی مذاکرے کے سوال جواب“ اور ”اسلام کا نظام“ بہت اچھے لگتے ہیں، اللہ پاک سے دعا ہے کہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ ہر گھر کی زینت بنے، ہر بچہ اور بڑا اس کو باقاعدگی سے پڑھنے کا معمول بنائے، اٰمین۔(محمد محبوب عطاری، جڑانوالہ، پنجاب) (4) مَاشآءَ اللہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے، خاص طور پر دارُالافتاء اہلِ سنّت کے فتاویٰ جات سے بڑی معلومات حاصل ہوتی ہے۔ اور امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے لئے دِل سے دُعا نکلتی ہے کہ انہوں نے ہمارے لئے علمِ دین سیکھنا آسان کردیا۔(محمد آصف، میانوالی، پنجاب) (5)ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں نے پڑھا تو مجھے بہت اچھا لگا اور میں نے تقریباً دو دن میں پورا ماہنامہ پڑھ لیا۔ (قیصر محمود، ہری پور، خیبرپختون خواہ) (6)مجھے ”بچوں کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ بہت اچھا لگتا ہے۔(حبیبہ عطاریہ، دارُالمدینہ فیصل آباد) (7)ماہنامہ فیضانِ مدینہ علمِ دین حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے اور زبردست معلومات سے بھرپور ہے۔(بنتِ حافظ ثناء اللہ ، فیصل آباد) (8)ماہنامہ فیضانِ مدینہ ایک دلچسپ میگزین ہے، خاص طور پر خواتین کے متعلق بہت دلچسپ معلومات حاصل ہوتی ہیں۔ (اُمِّ مریم) (9)ماہنامہ فیضانِ مدینہ سے مختلف معلومات ایک ہی جگہ مل جاتی ہیں، جس سے بچے ہوں یا بڑے سبھی فائدہ اُٹھاتے اور اپنے شب و روزسنوارتے ہیں، اللہ پاک امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے اس فیضان کو قائم و دائم رکھے، اٰمین۔ (اُمِّ خضر، کورنگی، کراچی) (10)ماہنامہ فیضانِ مدینہ پڑھ کر روحانی طور پر اپنے اندر تبدیلی محسوس ہوتی ہے اور معلومات میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔(اُمِّ ارویٰ)
Comments