کمر کے درد کا روحانی علاج

ماہنامہ فیضانِ مدینہ جنوری 2024ء

بے اولاد جوڑے متوجہ ہوں!

یَااَوَّلُ41بار روزانہ پڑھئے، صاحبِ اولاد ہوجائیں گے،  اِن شآءَ اللہ۔ (مدّت:40دن)(زندہ بیٹی کنویں میں پھینک دی، ص22)

اپنڈکس کا روحانی علاج

آیَۃُ الْکُرسی11بار اور یَاعَظِیْمُ 7بار (اوّل آخر تین بار دُرُود شریف) پڑھ کر ایک چٹکی نمک پر دَم کرکے اس کو پانی میں ڈال کر پی لیجئے۔ یہ عمل دن میں تین بار کیجئے۔ اِن شآءَ اللہ اپنڈکس ختم ہوجائے گا۔(بیمار عابد،ص43)

کمر کے درد کا روحانی علاج

فجر کی سنّتوں اور فرض کے درمِیان 41 بار سُوْرَۃُ الْفَاتِحَہ پڑھئے ، ہر بار پہلے بِسمِ اللہ شریف بھی   پڑھئے۔ (بیمار عابد،ص37) اِن شآءَ اللہ کمرکےدرد سے نجات ملے گی۔

کمر اور جوڑوں کادرد

حدیثِ پاک میں ہے:اِسْتَشْفُوْا بِالْحُلْبَۃِ یعنی”میتھی سے شفا حاصل کرو۔“(تنزیہ الشریعۃ، 2/246  )

  میتھی کو عربی میں حُلْبَہ،فارسی میں شنبلیلہ، پشتو میں ملخوزہ  اور انگریزی میں (فینو گریک) FENUGREEK  بولتے ہیں۔ 

(1) میتھی کا استعمال کمر درد ،تِلّی کے وَرَم اورگنٹھیا (جوڑوں کے درد)وغیرہ میں نافِع(یعنی فائدہ مند) ہے۔ (2)میتھی دانے گُڑ کے ساتھ جوش د ے کر استعمال کرنے سے کمر اور جوڑوں کے درد میں آرام آتا ہے۔ (3) گنٹھیا (یعنی جوڑوں کے درد) کے لئے میتھی کے دس گرام تازہ پتے پانی میں پیس کر صبح نہا ر منہ استعمال کیجئے ۔(میتھی کے پتے سبزی والوں سے مل سکتے ہیں)

(رسالہ:میتھی کے 50مدنی پھول،ص3،1)


Share