باحیا نوجوان/ غسل کا طریقہ/ مالِ وراثت میں خِیانت نہ کیجئے/40 فرامین ِمصطفےٰ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

شیخ ِ طریقت ،امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے جنوری 2018ء میں درج ذیل مدنی رسائل پڑھنے کی ترغیب دلائی اورپڑھنے  والوں کو دُعاؤں سے نوازا(1)اے مولائے کریم! جو کوئی رسالہباحیا نوجوان(64صفحات) 12-1-6 تک پورا پڑھ لے،اسے بےحیائی کی تباہ کاریوں سے بچا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔ کارکردگی:تقریباً70521اسلامی بھائیوں جبکہ 61035اسلامی بہنوں  نے یہ رسالہ پڑھنے کی سعادت پائی۔ (2)یا ربَّ العزّت! جو رسالہ غسل کا طریقہ (26صفحات) مکمّل پڑھ لے اسے بار بار مدینے کی بارشِ رحمت میں نہانا نصیب فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کاکردگی:تقریباً  71069 خوش نصیب اسلامی بھائیوں جبکہ تقریباً 63262 خوش نصیب اسلامی بہنوں نے  اس رسالے کا مطالعہ کیا۔ (3)جومالِ وراثت میں خِیانت نہ کیجئے(39صفحات ) نامی رسالہ پورا پڑھ لے اُسے اللہ پاک اپنے سوا کسی کامحتاج نہ کرے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی: تقریباً 71761اسلامی بھائیوں جبکہ تقریباً  49896اسلامی بہنوں نے یہ رسالہ پڑھا۔ (4)یااللہ پاک ! جو رسالہ 40 فرامین ِمصطفےٰ  صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم مکمَّل  پڑھ لے اُس کو شفاعت ِ مصطَفے ٰ نصیب فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی: تقریباً 66601 اسلامی بھائیوں جبکہ تقریباً  57709اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا۔ دعائے عطّار: یا اللہ عَزَّوَجَلَّ! جوکوئی تاریخ گزرنے کے  بعد بھی ان رسائل کامُطالَعہ کرلے اُس کے حق میں بھی یہ دعائیں قَبول فرما۔  اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم

 


Share

Articles

Comments


Security Code